نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سید لبید غزنوی صاحب سے ملاقات

    تو گویا آپ دونوں صاحبان کی ملاقات قِرانُ السعدین ثابت ہوئی، مبارک ہو جناب :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ایں است التماس کہ ما را پس از وفات رندانِ بادہ نوش بہ مے شُست و شُو کنند عرفی شیرازی میری بس یہی التماس ہے کہ وفات کے بعد مجھے رندانِ بادہ نوش مے کے ساتھ غسل دیں۔
  3. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    کیا کہنے جناب فاتح صاحب، ہر شعر ہی لاجواب ہے، موتی پروئے ہوئے ہیں، اور آواز کا جادو الگ سے۔ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ بہت داد آپ کے لیے۔ سبھی اشعار بہت پسند آئے لیکن یہ تو کچھ بہت ہی بھا گئے۔ خاک قاتل ہے خاک ہی مقتول خاک مدفن ہے خاک ہی مدفون ----- ایک شرابِ طہور کی خاطر کس کس کو ہم ترک...
  4. محمد وارث

    "آج اشفاق احمد کا یوم پیدائش کا دن ہے"

    ڈے آف یومِ پیدائش کے دن کا روز :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در راہِ عشق مرحلۂ قُرب و بُعد نیست می بینمَت عیاں و دعا می فرستمَت حافظ شیرازی راہِ عشق میں نزدیکی اور دُوری کا کوئی معاملہ اور مرحلہ ہی نہیں ہے، (اگرچہ تُو مجھ سے دُور ہے لیکن) میں تجھے بالکل صاف صاف اور عیاں دیکھتا ہوں اور تجھ پر سلام و دعا بھیجتا ہوں۔
  6. محمد وارث

    مبارکباد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن مبارک ہو

    افسوس کہ جو کرکٹ آپ کو پسند ہے وہ فقط کرکٹ کی "انٹرٹینمنٹ یا پاپ" ہے۔ کرکٹ کی "کلاسیکل" سے آپ بہت دور ہیں :)
  7. محمد وارث

    مبارکباد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن مبارک ہو

    بس پھر کہہ سکتے ہیں کہ قدرت ہی مہربان تھی، اصل مدد تو سری لنکا نے کی ہے، اگر وہ آسٹریلیا کو وائٹ واش نہ کرتے تو پاکستان کبھی بھی نمبر ایک پر نہ آتا۔
  8. محمد وارث

    سیّد ادیؔب رائے پوری کا منفرد کلام (راگ ہے باگیری کا اور بیاں شانِ رسول)

    راگ بھاگیشری سے مجھے دو استاد یاد آگئے۔ 1990ء میں انڈیا کے مشہور طبلہ نواز اُستاد ذاکر حسین نے عدنان سمیع کے ساتھ کراچی میں ایک کنسرٹ کیا تھا۔ عدنان سمیع اس وقت صرف پیانو بجاتے تھے، ان دونوں کا اس کنسرٹ میں راگ بھاگیشری کا تال میل اور جگل بندی ایک خاصے کی چیز ہے :)
  9. محمد وارث

    سیّد ادیؔب رائے پوری کا منفرد کلام (راگ ہے باگیری کا اور بیاں شانِ رسول)

    ممکن ہے مگر قرائن سے لگتا نہیں، ایک، شاعر نے جس طرح موسیقی کی ٹرمنالوجی استعمال کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاعر کو موسیقی کی مبادیات کا علم ہے۔دوسرے، وزن کی غلطی ایسے شاعر سے بعید ہے، ایک ایک مصرع نپا تلا ہے ، تیسرا یہ کہ شاعر بھی "سیزنڈ" ہیں یعنی نو آموز نہیں۔ آخری یہ کہ یہ اردو شعر و ادب...
  10. محمد وارث

    سیّد ادیؔب رائے پوری کا منفرد کلام (راگ ہے باگیری کا اور بیاں شانِ رسول)

    یقینا کتاب میں کتابت کی غلطی ہے۔ ایک وجہ وزن بھی ہے، باگیری سے وزن خراب ہوتا ہے، بھاگیشری سے مصرع موزوں رہتا ہے۔
  11. محمد وارث

    سیّد ادیؔب رائے پوری کا منفرد کلام (راگ ہے باگیری کا اور بیاں شانِ رسول)

    ذرا مطلع ایک بار پھر دیکھ لیجیے گا، "باگیری" کی بجائے "باگھیشری" ہوگا۔
  12. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    کیا کہنے ظہیر صاحب قبلہ، آپ کی غزلیات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایک ایک شعر لاجواب ہے۔ طرحی غزل تو بس یوں سمجھیں حاصلِ مشاعرہ ہے، فقط آخری شعر لکھنے پر توقف کر رہا ہوں، وگرنہ تو سارے اشعار ہی انتخاب ہیں: عیب اُنہی کی آنکھ میں ہو عین ممکن ہے ظہیر جو سمجھتے ہیں کہ خامی جوہرِ کامل میں ہے...
  13. محمد وارث

    اوہ تیری خیر

    اوہ تیری خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
  14. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    ایک بار پھر بہت شکریہ راجا صاحب، نوازش آپ کی۔
  15. محمد وارث

    میر تھا مستعار حسن سے اُس کے جو نور تھا

    عور تو آپ نے درست لکھا۔ میں نے ویب پر ہر جگہ "گزر گئی" لکھا دیکھا جو کہ یقینا غلط اور بے وزن ہے۔ اور تو اور عروض ڈاٹ کام اور ریختہ پر بھی ایسے ہی ہے۔ آپ نے درست لکھا لیکن پھر بھی کسی نسخے میں سے دیکھنا پڑے گا۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اے دل چہ نشستہ ای فسردہ برخیز بعشقِ یار برخیز شیخ علی حزیں لاھیجی اے دل تُو کیا افسردہ سا پڑا ہوا ہے، اُٹھ، عشقِ یار میں اُٹھ کھڑا ہو۔
  17. محمد وارث

    ضیاءالحق مرحوم کی ایک تقریر

    حدیث کے الفاظ وہ نہیں ہیں جو بدر صاحب نے تحریر فرمائے ہیں۔ حدیث میں "لباس" کی تمثیل ہے جس کی تاویل اور تشریح خلافت کی جاتی ہے۔ بدر صاحب شاید اصل حدیث کے الفاظ پوسٹ کر سکیں۔
Top