نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    میں نے یہاں سیالکوٹ میں کئی ایک پٹھان بھیک مانگتے ہوئے دیکھے ہیں لیکن نسبتا کم ہوتے ہیں، ہو سکتا ہے کسی زمانے میں یہ بات درست رہی ہو۔ سکھوں کے بارے میں یہ بات کافی مشہور ہے، تائید انڈیا، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور شمالی امریکہ کے دوست ہی کر سکتے ہیں یعنی جہاں سکھوں کی تعداد نسبتا زیادہ ہے۔
  2. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    ایک myth مشہور ہے کہ سکھ کبھی بھیک نہیں مانگتے۔ کیا یہ بات سچ ہے؟ کیا کسی دوست نے کسی سکھ کو بھیک مانگتے دیکھا ہے؟
  3. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    بالکل، ایسے ہی ہے۔
  4. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    خوب جذباتی بات ہے لیکن آپ معبود اور عبد کو خلط ملط کر گئے اس جذباتیت میں۔ صرف آپ کا آخری جملہ چھوڑ کر یعنی "فلاں در زیادہ دینے والا ہے" جو کہ مسلمانوں کے درمیان متنازع فیہ ہے، باقی کے لیے یہ کہ اپنے مالک، معبود سے رو رو کر مانگنے سے بڑی سعادت کوئی نہیں۔ اپنے جیسے بندوں کے سامنے رو رو کر مانگنے...
  5. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    اور ایک جدید طریقہ جو کچھ عرصہ پہلے بڑی شد و مد سے چلا تھا، یعنی موبائل پر میسج، اللہ رسول کے واسطے دے کر کہ دس روپے بھیج دو، بیس بھیج دو۔ لیکن یہ فلاپ ہونا ہی تھا، جو اداکاری، جو فن، جو نفسیات شناسی، سڑکوں، گلی محلوں میں گھومنے والی گداگروں کی ہے وہ ان "برقی گدا گروں" کی کہاں :)
  6. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    اشفاق احمد صاحب کا احترام اپنی جگہ، لیکن یہ محض لفاظی ہے۔ اس طرح سے فقط ملک میں پیشہ وارانہ گداگر بڑھیں گے جن کی پہلے ہی کمی نہیں ہے۔
  7. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    میں یہاں سیالکوٹ میں ایک بزرگ کو جانتا ہوں، آٹھ دس سال پہلے وہ چمٹا بجاتا تھا، یہ ایک روایتی پنجابی ساز ہے، بڑا سا چمٹا ہوتا ہے۔ میں اسے دیکھتا تھا خوش ہوتا تھا کہ بھیک نہیں مانگتا اپنے فن کا اظہار کرتا ہے، کچھ نہ کچھ دے بھی دیتا تھا۔ پھر شاید اسے میری ہی نظر لگ گئی، اب کچھ سالوں سے بھیک مانگتا ہے۔
  8. محمد وارث

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    میں نے پیشہ وارانہ گداگروں سے بہتر آج تک کسی کو نفسیات شناس نہیں پایا۔ قیافے اور موقع محل سے ایسا بر محل جملہ ادا کریں گے کہ آپ کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیں گے اور بہت سے سادہ لوح لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی ان کو کچھ نہ کچھ دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ہسپتال کے باہر صحت کی دعا، بچوں کے ساتھ بچوں کی درازی...
  9. محمد وارث

    ہے موت ہی موت زندگی کیا

    خوب غزل ہے عباد اللہ صاحب، لاجواب۔ یہ بحر اب خال خال ہی نظر آتی ہے، خوشی ہوئی دیکھ کر :)
  10. محمد وارث

    کتب فروش یا کتب بینی : آپ کی کیا رائے ہے۔

    پرانی کتابوں کی یہ مٹی کی خوشبو مجھے بھی بہت پسند ہے، لیکن زیک کا جملہ جہاں تک میں سمجھا ہوں یہ تھا کہ کاغذ پر طبع ہونے سے پہلے کسی زمانے میں کتابیں یا تحاریر مٹی کی لوحوں پر لکھی جاتی تھیں، جس طرح مرور زمانہ اور ترقی سے وہ نہ رہیں اسی طرح کاغذ بھی نہیں رہے گا :)
  11. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ "مقابلوں" کی سیریز جاری ہے :)
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اُو دل آزار و دل گرفتار است قصّہ کوتاہ، ماجرا ایں است خواجہ میر درد دہلوی وہ دل آزار ہے اور دل (اُس کا) گرفتار ہے، قصّہ کوتاہ، ماجرا بس یہی ہے۔
  13. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرا ون ڈے

    وہاب ریاض کی 60 گیندوں پر "شاندار" سینچری :)
  14. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرا ون ڈے

    آؤٹ ہو گیا بیچارہ، 171 کر کے۔
  15. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرا ون ڈے

    کیا خیال ہے ہیلز اگر آج پچاس اوور پورے کھیل گیا تو ورلڈ ریکارڈ بنا سکتا ہے یا نہیں ،اس وقت وہ 150 کر گیا ہے اور سترہ اوور باقی ہیں۔یعنی 17 اوورز میں 115 سکورز کرنے ہیں اسے :)
  16. محمد وارث

    خاکی بندہ:::کوک سٹوڈیو سیزن 9::::احمد جہانزیب|عمیر جسوال

    کوک اسٹوڈیو کے بارے میں کسی نہ کیا خوب کہا ہے کہ انتہائی جاندار اسٹارٹ ہوتا ہے، شاندار میوزک ہوتا ہے اور پھر سنگر اپنا منہ کھول لیتا ہے :)
  17. محمد وارث

    بلوچ

    میں جانتا ہوں اصل باشندے وہی تھے، آرینز کی آمد سے قبل۔ درواڑی لوگوں کا اصل مسکن شاید شمالی ہند ہی تھا اس لیے بلوچستان میں دراوڑی زبان ہونا اچنبھے اور (آپ کی ریٹنگ کے مطابق) پر مزاح بات نہیں ہے۔ ، ایک نظریہ بھی ہے کہ دریائے سندھ کی تہذیب کے اصلی باشندے دراوڑ ہی تھے اور آرینز کی آمد کے بعد اور...
  18. محمد وارث

    کتب فروش یا کتب بینی : آپ کی کیا رائے ہے۔

    بالکل درست تجزیہ ہے۔ گو ابھی پاکستان میں خرید کر ای بکس پڑھنے کا رواج نہیں ہے بلکہ یہ کام مفت میں کیا جاتا ہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں آن لائن کتب فروشوں کا کام بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اب کون بازاروں کے چکر لگائے، اپنی پسند کی کتاب منتخب کریں اور گھر بیٹھے وصول کر لیں، پیسے بھی...
Top