خرگوش دو الفاظ کا مرکب ہے یعنی خر+گوش - خر بمعنی گدھا اور گوش بمعنی کان اور خرگوش کا لفظی مطلب ہے گدھے کے کانوں والا -
اسی طرح شترمرغ - شتر بمعنی اونٹ اور مرغ بمعنی پرندہ یعنی اونٹ جیسا پرندہ
ویسے مذہب اور سیاست پر پوسٹ کم ہونے کی وجہ سے محفل کا ماحول بہت خوشگوار ہے - اور سب ہی ایک دوسرے سے ملنے اور شکریہ ادا کرنے کو بے چین ہیں - دعا ہے کہ ہم سب اختلافی پوسٹ کو کم سے کم رکھیں -
بہت شکریہ ظفری! عباس تابش کی ایک نظم ہے "اسے میں نے نہیں دیکھا" جسکی ایک عرصے سے تلاش ہے اگر وہ ملے تو ضرور پوسٹ کیجئے گا - آج سے دس سال پہلے عباس تابش سے ہی سنی تھی لیکن اب معلوم نہیں وہ کہاں ہیں -
میں جب بھی کسی پوسٹ میں شکریہ کا بٹن دباتا ہوں تو اس پوسٹ میں شکریہ ظاہر نہیں ہوتا - یہ مسئلہ محفل کی اپ گریڈ کے بعد ہی آرہا ہے - کیا میرے ساتھ ہی ایسا ہورہا ہے یا دوسرے ممبران کے ساتھ بھی ایسا ہورہا ہے؟