فارسی زبان میں جتنے بھی الفاظ ہائے غیر ملفوظہ پر ختم ہوتے ہیں، ایرانی تلفظ میں اُن کے ماقبل کے صامت پر فتحہ کی بجائے کسرہ آتا ہے۔ بہ الفاظِ دیگر، ایران میں 'سینہ' کا تلفظ 'sîna' کی بجائے 'sîne' کیا جاتا ہے۔ یہ خصوصیت ایرانی فارسی میں گذشتہ چند صدیوں ہی میں ظاہر ہوئی ہے، ورنہ فارسیِ کہن میں اِن...