نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی زدہ کہنہ تُرکی نثر کے نمونے

    عثمانی سلطان، سلطان سلیمان خانِ اول (م ۱۵۶۶ء) کی جانب سے شاہِ ایران شاہ طہماسپ صفویِ اول (م ۱۵۷۶ء) کی طرف ارسال کیے جانے والے نامے سے ایک اقتباس: "...نامهٔ نامیده آلِ سعادت‌بال تذکر اولندوغی محلده سلطان‌الولایه برهان‌الکرامه امام علی کرم الله وجهه و رضی الله تعالی عنه حضرتلرینك رفعتِ شانِ...
  2. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تُرک نژاد آلِ سلجوق کی فارسی زبان و ثقافت کی خدمت: "اپنے پیشروؤں غزنویوں کی طرح، سلجوقیوں اور اُن کے تُرک جنگجوؤں کو جلد ہی اُس فارسی ثقافت نے مسخَّر کر لیا جسے حال ہی میں فردوسی نے اپنی اوج پر پہنچایا تھا۔ اُنہوں نے سریعاً فارسی کو تعلیم یافتگان کی زبان کے طور پر، اور پھر بہ زودی روزمرہ زندگی...
  3. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    مدرسۂ نادر دیوان‌بیگی ماخذ: ویکی پیڈیا جاری ہے۔۔۔
  4. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    مدرسۂ نادر دیوان‌بیگی ماخذ جاری ہے۔۔۔۔
  5. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    مدرسۂ نادر دیوان‌بیگی مدرسۂ نادر دیوان بیگی امیرِ بخارا امام قلی خان کے وزیر نادر دیوان بیگی کے توسط سے ۱۶۲۲-۱۶۳۲ء میں بنوایا گیا تھا۔ یہ مدرسہ مجموعۂ لبِ حوض کی مشرقی سمت میں واقع ہے۔ یہ ابتداءً کاروان سرائے کے طور پر تعمیر ہوا تھا، لیکن بعداً امیر کے فرمان سے اِسے مدرسے میں تبدیل کر دیا گیا...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اِس شعر کا مصرعِ ثانی وزن میں نہیں ہے۔ اِس کی درست شکل یہ ہے: ورنه هر ناقص جوان‌مرد است در میدانِ لاف
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    داروی دل نمی‌کنم کان که مریضِ عشق شد هیچ دوا نیاورَد باز به استقامتش (سعدی شیرازی) میں دل کی دوا نہیں کرتا، کیونکہ جو عشق کا مریض ہو گیا اُسے کوئی بھی دوا دوبارہ سلامت و تندرستی کی جانب نہیں لائے گی۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کاش که در قیامتش بارِ دگر بدیدمی کانچه گناهِ او بُوَد من بکشم غرامتش (سعدی شیرازی) کاش کہ میں قیامت میں اُسے دوبارہ دیکھوں تاکہ جو اُس کا گناہ ہو، اُس کی پاداش میں اٹھاؤں۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سعدیا رویِ دوست نادیدن بِه که دیدن میانِ اغیارش (سعدی شیرازی) اے سعدی! محبوب کا چہرہ نہ دیکھنا اِس سے بہتر ہے کہ اُسے اغیار کے درمیان دیکھا جائے۔
  10. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    ارْگِ بخارا ماخذ جاری ہے۔۔۔
  11. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    ارْگِ بخارا قلعے کی موجودہ شکل اساساً سولہویں صدی میں شیبانی دور میں تعمیر ہوئی تھی۔ جاری ہے۔۔۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کباب کرده دلِ صد هزار لیلی و شیرین لبت که در عرب افکنده شور و در عجم آتش (مُحتشَم کاشانی) تمہارے لب نے، کہ جس نے عرب میں آشوب اور عجم میں آتش برپا کر رکھی ہے، صد ہزار لیلیٰ و شیرین کے دل کو کباب کر دیا ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مسلمانان، مسلمانان، چه باید گفت یاری را که صد فردوس می‌سازد جمالش نیمِ خاری را (مولانا جلال‌الدین رومی) اے مسلمانو! اے مسلمانو! اُس یار کو کیا کہا جائے کہ جس کا جمال کسی نیم خار کو صد فردوس بنا دیتا ہے؟
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برون شو ای غم از سینه که لطفِ یار می‌آید تو هم ای دل ز من گم شو که آن دل‌دار می‌آید (مولانا جلال‌الدین رومی) اے غم! سینے سے بیرون ہو جاؤ کہ لطفِ یار آ رہا ہے؛ اے دل! تم بھی مجھ سے گم ہو جاؤ کہ وہ دلدار آ رہا ہے۔
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اضافتِ تشبیہی تشبیہ کیا ہے؟ ایک چیز کو دوسری چیز کی مانند کہنے کو تشبیہ کہتے ہیں۔ اس میں چار چیزوں کا ہونا ضرور ہے۔ (۱) مشبہ (۲) مشبہ بہ (۳) وجہِ تشبیہ (۴) حرفِ تشبیہ ۔ اضافت میں مشبہ بہ کو اول لاتے ہیں۔ فائدہ یہ ہے کہ فقط اضافت کی زیر سے حرفِ تشبیہ اور وجہِ تشبیہ اور حرفِ ربط کی کفایت ہو جاتی...
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اگرچہ لغتنامۂ دہخدا میں کسی لفظ‌ کے ذیل میں قدیم مثالوں کی عدم موجودگی کا لزوماً یہ معنی نہیں ہے کہ وہ لفظ قدیم دور میں استعمال نہیں ہوا ہو گا، لیکن آپ کی بات درست معلوم ہوتی ہے کہ یہ متأخرتر دور میں رائج ہونے والا لفظ ہے۔ کیونکہ گنجور پر یہ لفظ تلاشنے پر جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ سب بعد کے...
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اردو میں جب جمع عدد اور معدود کو ملا کر مرکّبِ عددی بنایا جاتا ہے تو عموماً معدود کو بھی جمع لایا جاتا ہے، مثلاً دو کتابیں، تین تحفے، چار صدیاں وغیرہ۔ انگریزی میں بھی یہی قاعدہ استعمال ہوتا ہے۔ لیکن فارسی میں اعداد کے بعد آنے والے اسمائے معدود ہمیشہ مفرد ہی رہتے ہیں۔ یعنی فارسی میں دو کتاب، سه...
  18. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    مقبرۂ شیخ بہاء الدین نقشبند ماخذ جاری ہے۔۔۔
  19. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    مقبرۂ شیخ بہاءالدین نقشبند جاری ہے۔۔۔
  20. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    مقبرۂ شیخ بہاءالدین نقشبند جاری ہے۔۔۔
Top