دہن پر ہيں ان کے گماں کیسے کیسے - آتش
دہن پر ہيں ان کے گماں کیسے کیسے
کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے
زمین چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
تمہارے شہیدوں میں داخل ہوئے ہیں
گل و لالہ و ارغواں کیسے کیسے
بہار آئی ہے نشّہ میں جھومتے ہیں
مریدانِ پیرِ مغاں کیسے کیسے...
اعجاز صاحب - خرم نہیں فرّخ :) لیکن خیر اصل میں میرے پاس جو فانٹ ظاہر ہوتا ہے اس میں زیر بغیر سپیس کے کہیں غائب ہو جاتا ہے - اس لیے یہ غلطی کرنے کی جسارت کی - :)
اعجاز صاحب کی بات سے یاد آیا کہ ابھی پچھلے دنوں میں نے ایک شاعری اور ایک افسانوں کی نئی کتاب "آدھی موت" جناب اظہر رفیق صاحب کی اور دوسری کتاب "مچھلیاں شکار کرتی ہیں" دیکھیں ان دونوں کتابوں میں "پاؤں" کی املا "پانؤ" اور "بلکہ" کی املا "بل کہ" لکھی دیکھی - یہ تو مجھے معلوم ہے کہ پاؤں کی پرانی املا...
اعجاز صاحب میرے ذہن میں بہت عرصے سے ایک خیال تھا کہ نسیم اللغات جو "شیخ غلام علی اینڈ سنز" کی چھپی ہوئی ہے کافی اچھی لغت ہے اور اس میں ہر دوسرے یا تیسرے لفظ کے مطالب میں حوالے کے طور پر اساتذہ کے اشعار درج ہیں - میں نے یہ سوچا تھا کہ ایسے تمام الفاظ جس کے ساتھ اشعار کے حوالے ہیں ان سب کو میں ایک...
مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر یاد آرہا ہے مگر افسوس مکمل یاد نہیں ہے - اگر کوئی دوست مکمل کرسکیں تو عنایت ہوگی -
-------------------- ایک ایک جرعہ شب نایاب
رات کی سیاہی میں جو کچھ ہے ڈر ڈر کے پیو