نتائج تلاش

  1. نبیل

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    منیر طاہر، آپ زیادہ خوش نہ ہوں، آپ کو لغت ٹیم میں شامل کر لیا گیا جس کی بناء پر آپ کو اس زمرے میں موڈریٹر کے اختیارات مل گئے ہیں۔ اسی لیے آپ کو اضافی کنٹرول نظر آ رہے ہیں۔ :newbie:
  2. نبیل

    عمران خان

    دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس معاملے کو کس حد تک آگے لیجانے پر تیار ہے۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر الطاف حسین پر واقعی مقدمہ دائر کیا گیا تو اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں اور پر کروڑوں خرچ ہو سکتے ہیں۔
  3. نبیل

    ھاں یہ ممکن ہے!!!

    السلام علیکم، ابوشامل، ابھی تک تو دوست اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کرنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ آپ کا پیش کیا گیا نمونہ اچھا ہے۔ کیا اس سوفٹویر میں اردو کے حروف جیسے ٹ، ڑ، ڈ وغیرہ کی سپورٹ ہے؟ اردو کے لیے یہ سوفٹویر اسی صورت میں کارآمد ہو سکتا ہے جب اس میں اردو بغیر کسی رکاوٹ کے لکھی...
  4. نبیل

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    منصور، بہت سعادت مندی ہے تمہاری۔ لیکن میرا مطلب یہ نہیں تھا۔ میری سب دوستوں سے گزارش ہے کہ سیاسی مباحثوں میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اور سیاسی اختلافات سے باہمی احترام میں بھی فرق نہیں آنا چاہیے۔
  5. نبیل

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    اب یہ گفتگو بے مقصد اور غیر سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ میری سب دوستوں سے درخواست ہے کہ ذاتیات پر اترنے سے گریز کریں اور گفتگو کو موضوع پر رکھیں۔
  6. نبیل

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    السلام علیکم، مہوش، آپ نے میرے اور ہمت علی کے نشاندہی کرنے پر اپنی پوسٹ دو مرتبہ ایڈٹ کی تھی۔ میں اس بات کی تعریف کروں گا، لیکن آپکا ایک غیر ضروری اور متنازعہ نکتے پر اڑے رہنا کچھ غیرمناسب ہے۔ اگر آپ اس نکتے پر بحث نہیں چاہتیں تو آپ کو اس پر حوالے بھی پیش نہیں کرنے چاہیے تھے۔ والسلام
  7. نبیل

    اردو وکی کام نہیں کررہا

    السلام علیکم، ابن آدم، معذرت چاہتا ہوں۔ آج کل مصروفیت کچھ زیادہ ہے۔ اسی لیے اس جانب توجہ نہیں کر پا رہا ہوں۔ میں نے لائبریری سائٹ پر چیک کیا ہے تو وہاں تلاش ٹھیک چل رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اردو میڈیا وکی کے ڈاؤنلوڈ پیکج میں کوئی پرانی فائل شامل ہو گئی ہو۔ مجھے چیک کرنا پڑے گا۔ والسلام
  8. نبیل

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    شاکر، بہت دکھ ہوا یہ خبر سن کر۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ آمین۔
  9. نبیل

    اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

    نعمان ، شاکر، اس بات کا خیال رکھنا کہ ورڈپریس کے کوڈ میں بھی کچھ پیچ اپلائی کرنے پڑیں گے۔ ایک تو utf-8 ڈیٹابیس کولیشن کے حوالے ہے جبکہ دو جگہ ورڈپریس میں اردو یوزر نیم کے لیے تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ اس کے بارے میں میں تمہیں بتا دوں گا۔ اردو ورڈپریس پیکج کی تیاری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جانا...
  10. نبیل

    جملہ ایک مسئلہ

    راج، بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یہ ویب ہوسٹ اردو جملہ کی میزبانی سے قاصر ہے۔
  11. نبیل

    اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

    نعمان، ذرا چیک کرو، میں نے ورڈپریس کی ڈائریکٹری میں پرمیشن تبدیل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے شیل اکاؤنٹ کے پروفائل میں بھی کچھ تبدیلی کی ہے تاکہ میری شامل کی گئی فائلوں اور فولڈرز میں پرمیشن کا مسئلہ نہ پیش آئے۔ شاکر اور نعمان، میں اس وقت اوپن پیڈ کے کچھ بگز ٹھیک کر رہا ہوں۔ یہ کام مکمل...
  12. نبیل

    ایڈیٹر جملہ کے لیے اردو وزی وگ ایڈیٹرز

    جیتی رہیں مہوش بہن، اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
  13. نبیل

    اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

    شاکر، یہ گورکھ دھندا شاید لینکس کی وجہ سے لگ رہا ہے۔ تم یا تو لینکس/یونیکس کی سیکیور شیل، سیکیور کاپی وغیرہ کی کمانڈز سیکھو یا پھر میری طرح کوئی ونڈوز سسٹم استعمال کرو جس میں WinSCP استعمال کر سکو۔
  14. نبیل

    اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

    شاکر، آپ کو کن دشواریوں کا سامنا ہے؟ شیل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد عام یونیکس یا لینکس کا ٹرمینل ملتا ہے اور وہاں عام شیل کمانڈز چلتی ہیں۔ آپ دونوں کے پروفائل میں bash شیل specify کیا گیا ہے۔ نعمان، یا تو زکریا تمہاری مدد کو آئیں گے یا پھر میں آج آفس سے واپسی پر اسے دیکھوں گا۔ بائی دا...
  15. نبیل

    سياسي اور مغرور چيف جسٹس

    السلام علیکم، میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ سیاسی مباحث سے ہم سب کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔ اور اظہار رائے کی آزادی بھی سب کے لیے یکساں ہے۔ مہوش، میں آپ کے یہ تھریڈ شروع کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اس سے ہمیں حقائق کا دوسرا رخ جاننے کا موقع مل سکتا ہے۔ والسلام
  16. نبیل

    پاک فوج کو سلام

    السلام علیکم، قرال: مشرف نے ہمت ہار دی تو واقعی قیامت ٹوٹ پڑے گی، لیکن یہ قیامت گجرات کے چوہدریوں اور کراچی پر قابض کی مافیا کے لیے ہو گی جو مشرف کے آگے ہاتھ جوڑ کر اس سے قوم پر مسلط رہنے کی التجا کر رہے ہیں۔ ایوب خان کے آپریشن جبرالٹر کے منصوبے سے بے خبر رہنے کے بارے میں میں نے کہیں پڑھا تھا...
  17. نبیل

    اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

    نعمان، تمہیں شیل اکاؤنٹ میں کیا دشواری پیش آ رہی ہے؟ شیل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد یوزر کو سب سے پہلے اپنی ہوم ڈائریکٹری نظر آتی ہے۔ یہاں سے باہر نکل کر دوسری ڈائریکٹریز تک نیویگیٹ کرنا ہوتا ہے۔ میں وقت ملتے ہی پرمیشنز کا مسئلہ چیک کرتا ہوں۔ یا اگر زکریا یہ پڑھیں تو وہ اس کو دیکھ لیں گے۔
  18. نبیل

    پاک فوج کو سلام

    شمشاد بھائی، کم از کم آپ سے بہتر معلومات کی توقع تھی۔ 1965 کی جنگ پاکستان کے کشمیر میں ایڈونچر کا نتیجہ تھی۔ پاکستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اسی حماقت کا ارتکاب کیا تھا جیسا کہ جنرل مشرف نے کارگل میں کارکردگی دکھائی تھی۔ سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ اس آپریشن کی منصوبہ بندی بھٹو اور جنرل...
  19. نبیل

    اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

    السلام علیکم، میں نے ڈیمو سائٹ کی بجائے، اردو ویب کے ڈیویلپمنٹ ایریا میں ورڈپریس سیٹ اپ کر دیا ہے۔ اس کا ربط ذیل میں ہے: dev.urduweb.org/urduwp میں نے نعمان کے موجودہ ایف ٹی پی اکاؤنٹ کو شیل اکاؤنٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور شاکر کے لیے بھی ایک شیل اکاؤنٹ بنا دیا ہے۔ میں دونوں کو ان کے شیل...
  20. نبیل

    ایڈیٹر جملہ کے لیے اردو وزی وگ ایڈیٹرز

    مہوش، آپ اپنے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کر رہی ہیں یا کسی ویب ہوسٹ پر؟ میرے تجربے کے مطابق ونڈوز پر لوکل سرور انوائرنمنٹ میں جملہ میں زپ فائل اپلوڈ کرکے انسٹال کرنے میں مسئلہ درپیش نہیں آتا جبکہ ویب ہوسٹ پر اس میں پرابلم آتی ہے۔ اس کی اصل وجہ .htaccess فائل میں سٹرنگ اوور لوڈنگ کا استعمال ہے۔ اس کا...
Top