نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دارم امید که تا هست به گلزارِ سخن بلبلِ ناطقه را فرصتِ خوش‌اِلحانی فضلِ مداحیِ اولادِ نبی را دایم دارد ایزد به فضولیِ حزین ارزانی (محمد فضولی بغدادی) مجھے امید ہے کہ جب تک گلزارِ سخن میں بلبلِ ناطِقہ کو خوش اِلحانی کی فرصت ہے، ایزد تعالیٰ فضولیِ حزیں پر اولادِ نبی کی مدّاحی کا فضل ہمیشہ عطا...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلم ز دهلی و گلزارِ شالامار گرفت کجاست سیرِ صفاهان و چارباغ کجاست (واله داغستانی) میرا دل دہلی اور گلزارِ شالامار سے ملول ہو گیا ہے؛ کہاں ہے اصفہان کی سیر، اور چارباغ کہاں ہے؟ × چارباغ/چهارباغ = اصفہان کا ایک مشہور خیابان
  3. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    شیخ الگوگل کے مطابق، مندرجۂ بالا شعر 'عدي بن رعلاء الغسّاني' کا ہے۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ساقی به نورِ باده برافروز جامِ ما مطرب بگو که کارِ جهان شد به کامِ ما (حافظ شیرازی) مطلبِ ظاہری ظاہر ہے کہ اے ساقی نورِ شراب سے ہمارا پیالہ روشن کر دے یعنی شرابِ تابان بھر دے کہ پیالہ روشن ہو جاوے اور اے مطرب (خوشی کا یہ نغمہ) کہہ دے کہ دہر کا تصرف ہمارے مقصود کے موافق ہو گیا یعنی ہم کامیاب ہو...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاکِ بغداد به مرگِ خُلَفا می‌گرید ورنه این شطِّ روان چیست که در بغداد است (خواجو کرمانی) خاکِ بغداد خلفاء کی موت پر گریہ کرتی ہے؛ ورنہ یہ دریائے رواں (دجلہ) کیا ہے جو بغداد میں ہے؟ × 'مرگِ خلفا' کی بجائے 'خونِ خلفا' بھی نظر آیا ہے، جس کی موجودگی میں مصرعِ اول کا ترجمہ یہ ہو گا: خاکِ بغداد خلفاء...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد فضولی بغدادی کے ایک فارسی قصیدے سے اقتباس: در عراقِ عرب امروز منم سلمان را به صفایِ سخن و حُسنِ فصاحت، ثانی گرچه در لطفِ ادا رتبهٔ سلمانم نیست قطره‌ای را نبُوَد حوصلهٔ عُمّانی لیک سلمان همهٔ عمر تلف کرد حیات در ثنایِ نسبِ فرقهٔ چنگیزخانی من کمین مادِح و منسوب به اهل‌البیتم کارِ من نیست به...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نرم دار آواز بر انسان چو انسان زانکه حق انکر الاصوات خواند اندر نُبی صوت الحمیر (سنایی غزنوی) انسان کے مقابل انسان کی طرح [اپنی] آواز نرم رکھو، کیونکہ حق تعالیٰ نے قرآن میں خروں کی آواز کو ناگوارترین آواز پکارا ہے۔ × اِس شعر میں سورۂ لقمان کی آیت ۱۹ کی جانب اشارہ ہے۔
  8. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    نُبی یہ چیز ابھی علم میں آئی ہے کہ 'قرآنِ مجید' یا 'مصحفِ قرآن' کے لیے فارسی میں 'نُبی' لفظ بھی استعمال ہوا ہے۔ بسیار کس بُوَد که بخواند ز بر نُبی تفسیرِ او نداند جز مردمِ خبیر (منوچهری دامغانی) ترجمہ: حافظے سے قرآن کی تلاوت کرنے والے اشخاص تو بسیار ہیں، لیکن اُس کی تفسیر صرف مردُمِ خبیر جانتے...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلِ معشوق را ذوق است از هم‌راهیِ عاشق که گر محمود را گویی بیا اول ایاز آید (عرفی شیرازی) معشوق کے دل کو عاشق کی ہمراہی سے ایسا ذوق حاصل ہوتا ہے کہ اگر محمود سے کہو کہ 'آ جاؤ' تو اُس سے قبل ایاز آ جائے۔ × 'دلِ معشوق را ذوق است...' کی بجائے 'چنان معشوق را ذوقی‌ست...' بھی نظر آیا ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دمِ مردن ز شوقِ آن که یارِ دل‌نواز آید رود صد بار جانم با نَفَس بیرون و باز آید (عرفی شیرازی) مرنے کے وقت میری جان یارِ دل نواز کے آنے کے اشتیاق میں صد بار سانس کے ساتھ بیرون جاتی اور واپس آتی ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چراغِ انجمنِ ماست دیدهٔ بیدار مَیِ شبانهٔ ما گریه‌های نیم‌شبی‌ست (صائب تبریزی) ہماری انجمن کا چراغ دیدۂ بیدار ہے، [اور] ہماری شرابِ شبانہ نیم شب کے وقت کے گریے ہیں۔
  12. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو سہ ماہی اردو: جلد ۵۰ مبادیِ علم النفس مثنویِ بحرالمحبت - شیخ مصحفی مکاتیبِ اکبر: حصۂ دوم - اکبر الٰہ آبادی شعرالعجم: حصۂ پنجم - علامہ شبلی نعمانی شہیدِ وفا نظام الملک طوسی - مولوی محمد عبدالرزاق کانپوری بجلی کے کرشمے - محمد معشوق حسین خان ثانی اثنین - مولوی محمد عبدالحلیم شرر کشاف...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خسیس را ز مُدارا زبان دراز شود ز آب شعله کَشَد آتشی که بولهبی‌ست (صائب تبریزی) نرمی و ملاطفت سے پست شخص کی زبان دراز ہو جاتی ہے؛ جو آتش ابولہبی ہو وہ آب سے [مزید] شعلہ ور ہو جاتی ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری فیض احمد فیض کی فارسی نعت مع ترجمہ

    یہ بات تو آپ نے ایسی کہی ہے جس پر کوئی بھی یقین نہیں کرے گا۔ جس شخص کو فارسی نہ آتی ہو، وہ ایک ہزار سے زائد فارسی شعروں کا ترجمہ قطعاً نہیں کر سکتا۔ :) باقی شعروں کا ترجمہ درست ہے، لیکن آخری شعر کا مفہوم یہ ہے: باید که ظالمانِ جهان را صدا کند روزی به سویِ عدل و عنایت صدایِ تو ضروری ہے/ہونا...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری یا رب ز جنوں طرح ۔غمے در نظرم ریز

    یہ 'هر جا نمِ آبی‌ست...' ہے۔ قدیم طرزِ کتابت میں 'به' کو عموماً لفظِ مابعد کے ساتھ ملا کر لکھا کرتے تھے۔ یہ 'به افشاندنِ الماس' ہی ہے۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلش به ما عجمی‌زادگان بُوَد مایل اگرچه لیلیِ صحرانشینِ ما عربی‌ست (صائب تبریزی) اگرچہ ہماری صحرانشیں لیلیٰ عربی ہے، [لیکن] اُس کا دل ہم عجمی زادوں پر مائل ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شنیده‌ام به تو می‌گفت دوش بدخواهی که خوب نیست که مظهر در انجمن باشد (میرزا مظهر جانِ جانان دهلوی) میں نے سنا ہے کہ گذشتہ شب ایک بدخواہ تم سے کہہ رہا تھا کہ مظہر کا [تمہاری] انجمن میں ہونا خوب نہیں ہے۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'کہ' سے مصرعے کے معنی میں ذرا سی تبدیلی آئی ہے۔ 'در این زمان چو منصور زیرِ دارِ توام' کا ترجمہ ہو گا: میں اِس وقت منصور کی طرح تمہارے دار کے نیچے ہوں۔ لیکن 'کہ' کا اضافہ کرنے کے بعد 'در این زمان که چو منصور زیرِ دارِ توام' کا ترجمہ یہ ہے: اِس وقت کہ جب میں منصور کی طرح تمہارے دار کے نیچے ہوں۔...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حفظِ اسباب عالَمِ اسباب را باشد ضرور بی‌عصایی سرنگون در چاه آرَد کور را (حاجی حُسین کنگُورتی) عالَمِ اسباب کے لیے اسباب کی حفاظت ضروری ہے؛ بے عصائی شخصِ نابینا کو چاہ میں سرنِگوں گرا دیتی ہے۔ × عالَمِ اسباب = دنیا و مافیہا × چاہ = کنواں
  20. حسان خان

    ادبیاتِ فارسی کے گہوارے 'بخارائے شریف' کی چند نادرات

    'همی‌آید' اور 'می‌آید' کے مفہوم میں فرق نہیں ہے، لیکن 'همی‌آید' اب استعمال نہیں ہوتا۔ ایک دیگر فرق یہ کہا جا سکتا ہے کہ 'همی' افعال کے بعد بھی آ سکتا تھا جیسے 'آید همی'، لیکن 'می' ہمیشہ افعال سے قبل آتا ہے۔ 'می'، 'همی' ہی کا مخفّف ہے، اور 'همی' کا بنیادی لفظی معنی 'ہمیشہ' یا 'مسلسل' تھا۔ فارسی...
Top