بے شک بجا فرمایا آپ نے، میرے خیال میں تو لوگ اقبال کو زیادہ اس لئے بیچ میں لاتے ہیں کہ وہ ہمارے قومی شاعر ہیں اور ان کے اشعار کی ہماری زندگیوں میں بہت ضرورت ہے۔ لیکن اقبال نے جو غالب کی تعریف کی ہے اپنی کتاب بانگ درا کی نظم غالب میں بڑے بڑےشعراء بھی نہیں کر سکے۔ نظم کا ربط یہ رہا
مرزا غالب...
جہاں تک مجھے لگتا پے کہ اصل مقابلہ اقبال اور غالب کے درمیان ہو رہا ہے، کائناتی شعور میں کیا ہم عوام کی زندگیوں میں شاعری کا اثر، اس کا مفہوم یا بطور استاد بھی لے سکتے ہیں؟
مجھے فراز وغیرہ کے آنے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑھتا، بات یہ کہ مجھے ان کو پڑھنے میں مزہ آتا ہے، بس یہی بہت ہے، آفاقیت تو ایک بہت پیچیدہ موضوع ہے ان میں فراز وغیرہ کا آنا بہت مشکل ہے۔
امین بھائی آفاقی شاعر کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے اور یہ مشکل غالب اور اقبال میں فرق کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے۔ جب تک اس فرق کو کوئی واضح طور پہ زیر بحث نہ لائے اور اکثریت بھی اس سے متفق نہ ہو تب تک آفاقی شاعر کا فیصلہ ہوتا ہوا کم از کم مجھے تو نظر نہیں آ رہا ہے۔
یہ تو میں نے بھی سنا ہے کہ اقبال ایران میں بہت مقبول ہیں، مگر یہ بھی تو کہتے ہیں کہ اقبال اور غالب کو اپنی فارسی شاعری پہ بہت ناز تھا اور یہ اردو سے مقدار کے لحاظ سے بھی بہت زیادہ ہے مگر مشہور دونوں کو ان کی اردو شاعری نے ہی کروایا ہے۔
اقبال اچھے شاعر تھے، اس میں شک نہیں، لیکن ان کو ’پاپولر‘ بنانے میں سیاست کا ہاتھ ہے۔
--------------------------------------------
اگر اقبال کو پاپولر بنانے میں سیاست کا ہاتھ ہے تو پھر وہ سیاست آج بھی تو ہو رہی ہے اور آنے والے سینکڑوں سالوں تک ہوتی رہی گی۔ اقبال اور غالب کے فلسفے میری نظر میں...
بہت اچھا بنا رہے ہیں، یہ ان پیج کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے، نبیل بھائی کے بقول ربن بار کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ اور یونی کوڈ سپورٹڈ بھی ہو، پی ڈی ایف، انپیج ایکسپورٹ امپورٹ بھی ہونا چاہیے۔
میں نے کسی کا کسی سے موازنہ نہیں کیا ہے، میں نے اپنے سب سے پہلے رپلائی میں یہی کہا تھا کہ غالب اور اقبال کی جگہ تو پکی ہے، اور فراز کا غالب سے موازنہ کیسے ہو سکتا ہے جبکہ خود فراز نے کہا ہے کہ وہ غالب کو بہت مانتے ہیں۔ جبکہ آگے چل کر میں نے یہ کہا تھا کہ موجودہ دور میں غالب اور اقبال کو ہم ویسے...
اگر یہ بات ہے تو پھر شاید ہماری آنے والی نسل غالب کو بھی یاد نہ رکھے، اقبال کا ذکر بھی کتابوں کی حد تک ہی ہمارے نئی نسل کے ذہنوں میں ہے اور آتش، درد، مومن، میر تقی میر، انشاء تو پھر کسی کو بھی یاد نہیں ہوں گے۔
پھر تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ احمد ندیم قاسمی جیسے انسان اگر احمد فراز کی تعریف کرے تو پھر وہ ٹین ایجر قسم کا شاعر تو نہیں ہو سکتا۔ بہر حال احمد فراز کا نام بہت بڑا ہے۔ واقعی حسد بہت بری چیز ہے۔ خیر اگر احمد فراز یا اس کے دور دوسرے شعراء کو اگر نا پسند کرنے والے ہیں تو وہیں کڑوڑوں انسانوں کے دل میں...