تاریخ: ۲۹ دَی ۱۳۹۵هش/۱۸ جنوری ۲۰۱۷ء
ماخذِ اول
ماخذِ دوم
ماخذِ سوم
میرزا عبدالقادر بیدل دہلوی کی یاد میں یہ ادبی محفل ایرانی وزارتِ داخلہ کی جلسہ گاہ میں منعقد ہوئی اور اِس میں ایران، افغانستان، تاجکستان، پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔
گذشت بادِ سحرگاه و از نهیبِ فراق
فرو نیارست آمد برِ من از روزن
(مسعود سعد سلمان لاهوری)
بادِ سحرگاہ گذری، لیکن [میرے] فراق کے خوف اور اُس کی ہولناکی کے باعث اُسے روزن سے میرے نزدیک نیچے آنے کا یارا نہ ہوا۔
به بوستانِ مُلوکان هزار گشتم بیش
گلِ شکفته به رخسارکانِ تو مانَد
(دقیقی طوسی)
میں نے پادشاہوں کے گلستان میں ہزار سے زیادہ بار گردش کی [اور پایا کہ] گُلِ شگفتہ تمہارے رخساروں کی مانند ہے۔
× شِگُفتہ = کِھلا ہوا
داند به عقل مردُمِ دانا که بر زمین
دستِ خدایِ هر دو جهان است فاطمی
(ناصر خسرو)
دانا انسان عقل کی اساس پر جانتا ہے کہ فاطمی [خلیفہ و امام] زمین پر خدائے ہر دو جہاں کا دست ہے۔
× ناصر خسرو فاطمی اسماعیلی مبلّغ تھے۔
دریغ دار ز نادان سخن که نیست صواب
به پیشِ خوگ نهادن نه منّ و نه سلویٰ
(ناصر خسرو)
نادان کے سامنے سخن سے امتناع کرو کیونکہ خنزیر کے پیش منّ و سلویٰ رکھنا درست نہیں ہے۔
× یہاں شاید 'سخن' سے 'شاعری' مراد ہے۔
هم مُقَصِّر باشی ای دل گر به مدحِ مصطفی
معنی از گوهر طرازی لفظش از شَکَّر کنی
(ناصر خسرو)
اے دل! اگر تم مصطفیٰ (ص) کی مدح کے لیے معنی گوہر سے ترتیب دو اور اُس کے الفاظ شَکَر سے لاؤ تب بھی تم کوتاہی کر رہے ہو گے۔
گرچه من کابنِ یمینم کردهام عصیان بسی
لیک میدارم توقع زانکه هستم بیریا
دوستدارِ خاندانِ مصطفیٰ و مرتضیٰ
کایزد از لطف و کرم بخشد بدان پاکان مرا
(ابنِ یمین فریومدی)
اگرچہ میں نے، کہ ابنِ یمین ہوں، بِسیار گناہ کیے ہیں، لیکن چونکہ میں خاندانِ مصطفیٰ و مرتضیٰ کا مخلص و بے ریا محب ہوں، مجھے توقع ہے...
یہ لفظ ترکی، عربی اور فارسی میں مشترکہ طور پر استعمال ہونے والا لفظ ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ ترکیہ میں اور، جیسا کہ آپ نے اطلاع دی، شمالی تاجکستان میں یہ موٹری گاڑی کے لیے بھی رائج ہے۔ لیکن اِس لفظ کی اصل کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں ہے۔
ترکی زبان کی لغت 'قُبّهآلتی لغتی' میں اِس لفظ کے ذیل میں...
عکاسان: عالیہ رجایی، فرید نظری، حمید کریمی
تصاویر اور متن کا ماخذ: بی بی سی فارسی
تاریخ: ۱۷ جنوری ۲۰۱۷ء
وُوشُو کھیل ابھی حال ہی میں افغانستان کی جوان لڑکیوں میں رائج ہوا ہے۔
لڑکیوں کے درمیان وُوشُو کا شمار ایک تازہ کھیل کے طور پر ہوتا ہے۔
فی الحال لڑکیاں سرد زمستانی دنوں میں شہرِ کابل کے...
مگر ز صحبتِ دلهایِ گرم میآیی؟
که از لباسِ تو بُویِ کباب میشُنَوَم
(صائب تبریزی)
کیا تم گرم دلوں کی صحبت سے آ رہے ہو؟ کہ مجھے تمہارے لباس سے بُوئے کباب محسوس ہو رہی ہے۔
مگر ز سیرِ بناگوشِ یار میآید؟
که بُویِ یاسَمَن از ماهتاب میشُنَوَم
(صائب تبریزی)
کیا وہ یار کے بُناگوش کی سیر کر کے آ رہا ہے؟ کہ مجھے نورِ ماہ سے گُلِ یاسَمَن کی خوشبو محسوس ہو رہی ہے۔
× بُناگوش = کان کا نِچلا نرم حصّہ
از دفترِ گُل نکتهٔ توحیدِ تو خوانَد
بلبل که شب آرام ندارد ز فغانها
(ابنِ حُسام خوسْفی)
[اے خدا!] بلبل، کہ جسے شب میں فغانوں سے آرام نہیں ملتا، وہ گُل کے دفتر سے تیری توحید کے نکتے خوانتا ہے۔
× دفتر = ڈائری
× خواننا = پڑھنا