نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر ذرهٔ اشیاء که برو نقشِ وجود است تسبیحِ تو گویند به انواعِ لسان‌ها (ابنِ حُسام خوسْفی) [اے خدا!] اشیاء کا ہر [وہ] ذرّہ کہ جس پر نقشِ وجود [موجود] ہے، طرز طرز کی زبانوں سے تیری تسبیح کہتا ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برآر کارِ فرومانده‌ای چو می‌بتوانی که تا به روزِ فروماندگیت کار برآید (ابنِ حُسام خوسْفی) اگر تمہارے لیے ممکن ہو تو کسی عاجز و ناتواں شخص کا کام پورا کرو، تاکہ تمہاری عاجزی و ناتوانی کے روز تمہارا کام پورا ہو جائے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صدایِ شهپرِ جبریلِ عشق هر ساعت ز رخنهٔ دلِ پُراضطراب می‌شُنَوَم (صائب تبریزی) میں دلِ پُراضطراب کے رخنے سے ہر وقت جبریلِ عشق کے شہپر کی صدا سنتا ہوں۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ترانه‌ای که سرِ دار ازان شود رنگین به هر چه می‌نِگَرم بی‌حجاب می‌شُنَوَم (صائب تبریزی) وہ ترانہ کہ جس سے دار کا سر رنگین ہو جاتا ہے، میں جس چیز پر بھی نگاہ کروں، وہ مجھے بے حجاب سنائی دیتا ہے۔ × دار = سُولی
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آن را که بُوَد دوستیِ آلِ پیمبر یارانِ نبی را به دل و دیده بُوَد یار (قوامی رازی) جس شخص میں آلِ رسول (ص) کی محبت ہوتی ہے، وہ دل و چشم سے اصحابِ نبی (ص) کا یار ہوتا ہے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر آستانِ خرابات چون نباشم فرش؟ که بُویِ زنده‌دلی زان تُراب می‌شُنَوَم (صائب تبریزی) میں آستانِ خرابات پر کیسے نہ فرش ہو جاؤں (یعنی بِچھ جاؤں)؟ کہ اُس خاک سے مجھے بُوئے زندہ دلی محسوس ہوتی ہے۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مجھے اِس کا خیال بعد میں آیا ہے کہ اگر اِس بیت کو بیتِ ماقبل کے مصرعِ ثانی 'صریرِ بابِ بهشت از رباب می‌شنوم' کے ساتھ مرتبط سمجھ کر خوانا جائے تو اِس کی معنائیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تفاوُت است میانِ شنیدنِ من و تو تو بستنِ در و من فتحِ باب می‌شُنَوَم (صائب تبریزی) میرے اور تمہارے سننے کے درمیان فرق ہے؛ تم دروازے کا بند ہونا، اور میں دروازے کا کھلنا سن رہا ہوں۔ × مصرعِ ثانی میں فارسی ترکیب 'بستنِ در' اور عربی ترکیب 'فتحِ باب' کے درمیان تضاد مجھے خوب لگا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هُوَ الغَفُور ز جوشِ شراب می‌شُنَوَم صریرِ بابِ بهشت از رباب می‌شُنَوَم (صائب تبریزی) مجھے جوشِ شراب سے ہُوَ الغَفُور (وہ غفور ہے) سنائی دیتا ہے؛ مجھے سازِ رباب سے بابِ بہشت کی آواز سنائی دیتی ہے۔ × 'صریر' دروازے کے کھلتے اور بند ہوتے وقت آنے والی آواز کو بھی کہتے ہیں۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر ذرّه از ذرایِرِ عالم مُسبِّحی‌ست لیک اِستِماعِ آن نکند فهم و درکِ ناس (ابنِ حُسام خوسْفی) دنیا کے ذرّوں میں سے ہر ذرّہ [خدا کا] تسبیح گو ہے؛ لیکن انسانوں کا فہم و ادراک اُسے نہیں سنتا۔
  11. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    سوختهٔ چیزی بودن = فریفته، اسیر، عاشق، واله، شیدای او بودن (لغت‌نامهٔ دهخدا) ترجمہ: کسی چیز کا سوختہ ہونا = اُس کا فریفتہ، اسیر، عاشق، والہ، اور شیدا ہونا خریدار = طالب، موافقِ بسیار، مشتاق، علاقه‌مند، خواهنده (لغت‌نامهٔ دهخدا) قوامی رازی کے مندرجۂ بالا شعر میں دونوں الفاظ اپنے مجازی معنوں میں...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از جان و روان سوختهٔ آلِ رسولم و اصحابِ نبی را به دل و دیده خریدار (قوامی رازی) میں جان و روح سے آلِ رسول (ص) کا عاشق ہوں؛ اور دل و چشم سے اصحابِ نبی (ص) کا مشتاق ہوں۔
  13. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    زبردست/زبردستی فارسی میں 'زبردست' اور 'زبردستی' بالترتیب 'چیرہ دست و ماہر' اور 'چیرہ دستی و مہارت' کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ "سلطان حسین بایقرا خود شاعری زبردست، خطاطی توانا و انسانی فرهیخته بود۔" سلطان حُُسین بایقرا خود ایک ماہر شاعر، ایک توانا خطّاط اور ایک باثقافت انسان تھا۔" "نویسنده...
  14. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    مَنْ لَسَعَتْهُ حَيَّةٌ مَرَّةً تَراهُ مَذْعُوْراً مِن الحَبلِ (نامعلوم) جسے سانپ ایک بار ڈس لے، اُسے تم رسّی سے بھی خوف زدہ دیکھو گے۔
  15. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    تیرِ عاشق‌کُش ندانم بر دلِ حافظ که زد این قدَر دانم که از شعرِ تَرَش خون می‌چکید (حافظ شیرازی) عاشق کو مار ڈالنے والا تیر نہ معلوم حافظ کے دل پر کس نے مارا ہے میں اِس قدر جانتا ہوں کہ اس کے تازہ شعروں سے خون ٹپک رہا تھا (مترجم: مولانا قاضی سجّاد حُسین) کُشْتَن = قتل کرنا کُش = 'کُشتن' کا بُنِ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ناصر خسرو کے ایک قصیدے سے اقتباس: گر خاکِ خراسانْت نپِذرُفت مخور غم خشنودیِ ایزدْت بِه از خاکِ خراسان بر حكمت و بر مِدحتِ اولادِ پيمبر اشعار همی‌گوی به هر وقت چو حسّان (ناصر خسرو) [اے ناصر خسرو!] اگر خاکِ خُراسان نے تمہیں قبول نہیں کیا تو غم مت کھاؤ؛ خشنودیِ خدا تمہارے لیے خاکِ خراسان سے بہتر...
  17. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    مولانا عبدالرحمٰن جامی کی کتاب 'بہارستان' سے ایک حکایت: پسری را پرسیدند که می‌خواهی که پدرِ تو بمیرد تا میراثِ وی بگیری؟ گفت: نی؛ امّا می‌خواهم که او را بکُشند تا چنانکه میراثِ وَی بگیرم، خون‌بهایِ وَی نیز بسِتانم. قطعه: فرزند که خواهد ز پَیِ مال پدر را خواهد که نمانَد پدر و مال بمانَد خوش نیست...
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    پاکستانی جامعات میں جس چیز کو 'جلسۂ تقسیمِ اسناد' یا اب 'کانووکیشن' کہتے ہیں اُس کے لیے ایرانی اخبار میں 'جشنِ فارغ‌التحصیلی' نظر آیا ہے، جبکہ یہ معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں اِس کے لیے عموماً 'جشنِ فراغت' مستعمَل ہے۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دو دست قدر شناسند عهدِ صحبت را که مدّتی بِبُریدند و بازپیوستند (سعدی شیرازی) مصاحبت و ہم نشینی کے زمانے کی قدر کو وہ دو دوست [ہی] جانتے ہیں جو ایک مدّت جدا ہونے کے بعد دوبارہ مِلے ہوں۔
Top