ہاہاہاہ بہت ہی مناسب بات ہے مگر میرے ساتھ یہ خوشگوار حادثہ فی الحال نہیں ہوا ہے۔۔۔ہاں مگر والدہ محترمہ یہ حادثہ کروانے کے درپے ہیں ۔۔۔۔ :blushing:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
میں ٹھیک ٹھاک الحمد للہ۔۔۔ مغل صاحب کی بات کر رہے ہو؟؟ یار ان سے تو میرا رابطہ دو ڈھائی سال سے نہیں ہے۔۔۔۔ میں کچھ پڑھائی اور پھر روزگار کے سلاسل میں بندھا ہوا تھا۔۔۔۔
جزاک اللہ ۔۔۔مگر یہ تصویر تو انہی دنوں کی ہے جب "رقص پر رنگ تھے، رنگ ہم رقص تھے"۔۔۔۔یعنی ہم محفل پر باقاعدگی سے اپنے موجودگی سے عوام الناس کو پریشان کیا کرتے تھے۔۔۔ اور تب ہی سے لگی ہوئی بھی ہے۔۔۔ تازہ تصویر بھی لگاتا ہوں ابھی۔۔۔
اور کیا نیا ہے محفل میں۔۔۔؟؟ کیا رنگ ہیں محفل کے آجکل؟؟؟
مت پوچھ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
یہ دیکھ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے۔۔
امید ہے شعر میں غلطی نہیں کی ہوگی میں نے۔۔۔۔۔۔
آجکل کیا ہورہا ہے کا جواب یہ ہے کہ الحمد للہ برسرِ روزگار ہیں اور فی الحال جملہ دو سال سے جمود کا سامنا ہے۔۔۔ جو کہ امید ہے کہ کسی کفر کی طرح خدا خدا کر کے ٹوٹ جائے گا :grin:
سعود۔۔۔ زندگی کے میلے میں کچھ جھمیلوں میں کھو گیا تھا۔۔۔۔ اور اس غَیبت میں بہت سے دوستوں اور احباب سے دوری ہوگئی تھی۔۔۔ اب امید ہے کہ توازن برقرار رہے گا :)
عمار بھائی کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔میں یاد بھی ہوں آپ کو کہ نہیں ؟ :brokenheart:
ہڑتال تو اسے کہتےہیں کہ جب "بھائی" لوگ فرمان جاری کردیں"لندن"سے کہ بسسس۔۔۔۔۔ آج کراچی میں کاروبار بند رہے گا۔۔۔ آج تو بس عوامی ٹرانسپورٹ یعنی بسیں بند تھیں ڈیزل کے پرائس بڑھنے کے خلاف۔۔