مجھے کتب اور خاص کر اردو ادب کی قدیم کتب جمع کرنے کا شوق ہے (کبھی کبھی پڑھ بھی لیتا ہوں)۔ کراچی میں ریگل چوک، فریئر ہال، بیت المکرم، حیدری اور اس کے علاوہ جہاں کہیں پرانی کتب کا ٹھیلہ یا دکان نظر آجاتی ہے رک جاتا ہوں۔۔
ریگل چوک کراچی کے پرانی کتب کے بازار میں محمد حسین کی "آبِ حیات" نظر آئی...