میری کتب۔۔۔

محمد امین

لائبریرین
مجھے کتب اور خاص کر اردو ادب کی قدیم کتب جمع کرنے کا شوق ہے (کبھی کبھی پڑھ بھی لیتا ہوں)۔ کراچی میں ریگل چوک، فریئر ہال، بیت المکرم، حیدری اور اس کے علاوہ جہاں کہیں پرانی کتب کا ٹھیلہ یا دکان نظر آجاتی ہے رک جاتا ہوں۔۔

ریگل چوک کراچی کے پرانی کتب کے بازار میں محمد حسین کی "آبِ حیات" نظر آئی (میرے پاس موجود ہے مگر خستہ)۔ قیمت پوچھی تو پہلے جناب نے ہماری شکل حیرت سے دیکھی پھر کہا تین سو۔ ہم نے کہا انکل اتنے پیسے آپ کس چیز کے بتا رہے ہیں؟ تو کہتے ہیں بیٹا یہ کتاب نایاب ہے اور آپکی عمر کے بچے تو ایسی کتب پڑھتے بھی نہیں ہیں آپ پتا نہیں کیوں مانگ رہے ہیں۔۔۔
خیر یہ تو ایک نمونہ تھا ہمارے اردو ادب سے لگاؤ اور کتب جمع کرنے کے شوق کا۔ لوگ حیرت سے دیکھتے ہیں جب ہم قدیم کتب سے لگاؤ ظاہر کرتے ہیں تو۔

اپنی کتب کی ایک فہرست بنائی تھی۔ واضح رہے، انگریزی ادب کا قطعی زوق نہیں اس لیے اکا دکا ہی ہیں انگریزی کتب۔ اور اسلامی کتب بے شمار ہیں اسلیے ان کی فہرست فی الحال نہیں بنا سکا۔

1. کلیاتِ نظمِ حالی ، جلد اول و دوم الگ الگ
مرتبہ: ڈوکٹر افتخار احمد صدیقی ۱۹۷۰
مجلسِ ترقیٔ ادب، لاہور

2. افسانۂ ہجر و وصال
ابوالکلام آزاد
مکتبۂ جمال، لاہور ۲۰۰۷

3. دیوانِ غالب، نسخۂ طاہر
تمہید و تعارف: گوہر نوشاہی
سنگِ میل پبلیکیشنز، لاہور ۲۰۰۷

4. برگِ آوارہ
حبیب جالب
مکتبۂ دانیال ۱۹۹۰

5. خاکم بدہن
مشتاق احمد یوسفی
مکتبۂ دانیال ۲۰۰۴

6. چراغ تلے
مشتاق احمد یوسفی
مکتبۂ دانیال

7. آبِ گم
مشتاق احمد یوسفی
جہانگیر بکس، لاہور ۲۰۱۰

8. زرگزشت
مشتاق احمد یوسفی
جہانگیر بکس، لاہور ۲۰۱۰

9. بجنگ آمد
کرنل محمد خان
غالب پبلشرز، لاہور ۱۹۸۴

10. آوازِ دوست
مختار مسعود
کمپیوٹر کمپوزنگ ۲۰۰۵


11. چھ رنگین دروازے
منیر نیازی
الحمد پبلیکیشنز، لاہور ۱۹۹۱

12. آبِ حیات
محمد حسین آزاد – قدیم

13. سوفی کی دنیا (ترجمہ)
Sophie’s World by Jostein Gaarder
مترجم: شاہد حمید
اردو سائنس بورڈ ۲۰۰۵

14. یہ عرض پھر کروں گا (مجموعۂ مزاحیہ شاعری)
امیر الاسلام ہاشمی
ممتاز پبلشرز، کراچی ۱۹۹۸

15. جنٹلمین استغفر اللہ
کرنل اشفاق حسین
ادارہ مطبوعاتِ سلیمانی، لاہور ۲۰۰۹

16. عشق کا عین
علیم الحق حقی
علم و عرفان پبلشرز، لاہور ۲۰۰۷

17. فکرِ غامدی: ایک تحقیقی و تجزیاتی جائزہ
مکتبۂ خدام القرآن، لاہور ۲۰۰۸

18. قفسِ رنگ (مجموعۂ کلام)
حزیں صدیقی
ملتان ۱۹۹۰

19. حرفِ ابد
حزیں صدیقی
بزمِ ضیائے ادب، ملتان ۱۹۹۶

20. شاہنامۂ اسلام – اول (طلباء کے لیے)
حفیظ جالندھری – قدیم، لاہور

21. محشرِ خیال
سجاد انصاری، دہلی

22. جدید غزل (خطبہ/ مقالہ)
رشید احمد صدیقی
اردو اکیڈمی سندھ، کراچی ۱۹۷۹

23. مختصر تاریخِ امریکہ (ترجمہ)
A Brief History of the United States by Franklin Escher Jr.
مترجمین: سید ابو الخیر کشفی، خواجہ ضمیر علی، بیگم مایا جمیل
اردو اکیڈمی سندھ، کراچی ۱۹۶۶

24. خطباتِ مدراس
سید سلیمان ندوی
اردو اکیڈمی سندھ، کراچی ۱۹۹۸

25. فلسفۂ تاریخ: قوموں کی آبادی اور بربادی کے اسباب
شیخ غلام محمد احمد
ملک بک ڈپو، لاہور ، قدیم

26. نیرنگِ خیال
محمد حسین آزاد
عشرت پبلشنگ ہاؤس، لاہور

27. کرنیں (افسانے)
ڈوکٹر شفیق الرحمٰن
مکتبۂ جدید لاہور ۱۹۴۹

28. پرواز
شفیق الرحمٰن
مکتبۂ جدید لاہور ۱۹۵۶

29. دستِ تہِ سنگ
فیض احمد فیض
مکتبۂ کارواں لاہور

30. دستِ صبا
فیض احمد فیض
مکتبۂ کارواں لاہور ۱۹۷۳

31. سرِ وادیٔ سینا
فیض احمد فیض
پاک پبلشرز کراچی ۱۹۷۱

32. نقشِ فریادی
فیض احمد فیض
مکتبۂ کارواں لاہور ۱۹۸۵

33. خزانۂ معلوماتِ عامّہ
ظفر اقبال
شمع ایجنسی کراچی

34. سفرنامۂ ابنِ بطوطہ اول
رفیع الزماں زبیری
ہمدرد

35. سفرنامۂ ابنِ بطوطہ دوم
رفیع الزماں زبیری
ہمدرد

36. A Study in Scarlet & The Hounds of The Baskerville
Reader’s Digest Collection

37. The Da Vinci Code
Dan Brown

38. Deception Point
Dan Brown
Corgi Books 2004

39۔ ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں
ابنِ انشاء
لاہور اکیڈمی 1982

40- روایاتِ علیگڑھ
محمد ذاکر علی خان
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن پاکستان، کراچی 1993

41۔ الفاروق
علامہ شبلی نعمانی
شیخ نیاز پبلشرز لاہور (قدیم ہے مگر سن درج نہیں، صفحات غائب ہیں کچھ)

42- گلستانِ سعدی مترجم اردو
منشی نول کشور پریس، لکھنؤ ۱۳۶۵ ہجری۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
نہیں ساری تو مشکل نہیں ہیں۔۔۔ اور یوں بھی اردو آسان ہی ہوتی ہے۔۔۔کیوں کہ ہماری ہی تو زبان ہے۔۔۔ پڑہیے تو پڑہتے ہی چلے جائیے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
مشکل اردو تو گویاصرف مولانا ابوالکلام آزاد کی ہوا کرتی تھی۔۔۔ جسے عرفِ عام میں جناتی اردو بھی کہتے ہیں :laughing:
 

محمد امین

لائبریرین
میرے ناناجان کے پاس بہت کتب تھیں مگر کئی گھر منتقل کئے اور آہستہ آہستہ کتب کم ہوتی گئیں۔۔۔ بہت نایاب اور معیاری ذخیرہ تھا ان کا۔ میری بچپن ہی سے خواہش ہے ان جیسی لائبریری بنانے کی۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
جزاک اللہ۔۔ آپ اور سعود جیسے احباب کی صحبت کا اثر ہے بھائی۔۔۔ "ورنہ مری بساط کیا؟ ایک دیا بجھا ہوا"
 

شمشاد

لائبریرین
تو کوئی بات نہیں دیئے میں تھوڑا سا تیل ڈالیں، بتی اونچی کریں اور پھر سے دیا سلائی دکھا دیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor: دیا روشن ہو جائے گا۔
 
Top