آخری شکل۔۔۔۔
فراغت کیسی ہوتی ہے۔۔۔۔
فراغت جب بھی ملتی ہے،
خوشی سے جھوم جاتا ہوں،
طرب کے نغمے گاتا ہوں،
ہزاروں کام ہوتے ہیں،
جنہیں عرصے سے کرنا ہو،
مگر جووقت نہ ملنے پہ اکثر چھوڑ دیتا ہوں،
فراغت جب بھی ملتی ہے،
بس اک یلغار ہوتی ہے،
وہ سارے کام جو میں نے،
ادھورے چھوڑے ہوتے ہیں،...