لہو دل کا جلاؤ تم محبت سانس لیتی ہے
غزل تازہ سناؤ تم محبت سانس لیتی ہے
مجھے اشعار کی صورت کئی الہام ہونے ہیں
کبھی خوابوں میں آؤ تم محبت سانس لیتی ہے
بدن میں رُوح کی مانند تری انمول سوچوں میں
مجھے دل سے بتاؤ تم محبت سانس لیتی ہے
ہوا کی حکمرانی ہے ابھی شبنم ہے پھولوں پر...