محترم بزرگ کے بارے میں کچھ اور یہ کہ بہت ہی سادہ مزاج اور پرانے زمانے کی یاد دلانے والے عالم ہیں۔ ہر وقت چکن کا سفید کرتا زیبِ تن اور سر پر جالی والی ٹوپی۔ چہرے پر "سیادت" کا نور۔ فطرت کے بہت بڑے محب۔ صرف ایک بات سے اندازہ لگائیے۔ ۲۰۰۷ کی طوفانی بارش کے بعد جامعہ کراچی کی رہائشی آبادی خالی ہوگئی...