نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    هیج = هیچ معاصر معیاری ماوراءالنہری فارسی میں 'هیچ' کی بجائے 'هیج/ҳеҷ' استعمال ہوتا ہے، جس کا تلفظ 'hej' کیا جاتا ہے۔ کہنہ ادبی فارسی میں 'هیچ' ہی استعمال ہوتا تھا، اور ماوراءالنہر میں استعمال ہونے والا 'هیج' اُسی کی مُحرَّف شکل ہے۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ تاجکستان میں جو قدیم متون شائع ہوتے...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کامِ دل حاصل توان کرد از فرو رفتن به خویش یوسفِ مقصود در آغوش باشد چاه را (میرزا هادی سمرقندی) خود میں اندر جا کر مرادِ دل حاصل کی جا سکتی ہے؛ یوسفِ مقصود چاہ کی آغوش میں ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صباحِ عیشِ ما را شامِ غم در آستین باشد شبِ وصل از برایِ روزِ هجران شد سپید اینجا (میرزا هادی سمرقندی) ہماری صبحِ عیش آستین میں شامِ غم لیے ہوئے ہے؛ شبِ وصل یہاں روزِ ہجراں کے لیے سفید ہوئی ہے۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہاں 'از' شاید 'کے بارے میں' یا 'کے سبب' کے مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں 'از چیزی شکوه/گله کردن' کا محاورہ استعمال ہوتا ہے یعنی کسی چیز کے بارے میں یا کسی چیز پر شکوہ/گلہ کرنا۔
  5. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "پدرم صائبِ اصفهانی را بسیار دوست می‌داشت، شعرهای او را، چنانکه بچگان نبات را مکیده، مزه‌کنان می‌خورده باشند، لذّت گرفته می‌خواند و از روی احترام او را 'بابا صائب' می‌گفت." (صدرالدین عینی، یادداشت‌ها) "میرے والد صائب اصفہانی [تبریزی] کو بہت محبوب رکھتے تھے۔ وہ اُس کے اشعار کو اِس طرح لذت حاصل...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    این جهان پاک خواب‌کردار است آن شناسد که دلش بیدار است (رودکی سمرقندی) یہ جہاں بالکل مثلِ خواب ہے؛ [یہ چیز] وہی جانتا ہے جس کا دل بیدار ہے۔ × ایک مضمون میں مصنّف نے خیال ظاہر کیا ہے کہ رُودکی نے مندرجۂ بالا بیت کا مضمون رسول (ص) سے منسوب اِس حدیث سے اخذ کیا ہے: "الدنيا كحُلم النائم" یعنی دنیا...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چند روزی بود اگر مُهرِ سلیمان معتبر تا قیامت سجده‌گاهِ خلق مُهرِ کربلاست (صائب تبریزی) اگر مُہرِ سلیمان چند روز کے لیے معتبر تھی تو مُہرِ کربلا قیامت تک سجدہ گاہِ خلق ہے۔ × مُہرِ کربلا = خاک سے بنے جس قُرص (ٹکیا) پر شیعہ سجدے میں پیشانی رکھتے ہیں، اُسے مُہر کہتے ہیں اور اُسے عموماً کربلا کی خاک...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) دردی‌ست مرا به دل دوایم بکنید گِردِ سرِ آن شوخ فدایم بکنید دیوانه‌ام و رُوی به صحرا دارم زنجیر بیارید و به پایم بکنید (خاقانی شروانی) میرے دل میں ایک درد ہے، میری دوا کر دیجیے؛ اُس شوخ کے سر کے گِرد مجھے فدا کر دیجیے؛ میں دیوانہ ہوں، اور میرا رُخ صحرا کی جانب ہے؛ زنجیر لے آئیے اور میرے...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) این رافضیان که امتِ شیطانند بی‌دینانند و سخت بی‌ایمانند از بس که خطافهم و غلط‌پیمانند خاقانی را خارجی می‌دانند (خاقانی شروانی) یہ رافضی کہ اُمّتِ شیطان ہیں؛ یہ بے دین ہیں اور سخت بے ایمان ہیں؛ یہ اتنے زیادہ خطا فہم و غلط پیماں ہیں کہ خاقانی کو خارجی سمجھتے ہیں۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر زمان چون شمع اندر خانهٔ دل بینمش سدِّ راهِ آن پری هرگز در و دیوار نیست (نقیب خان طُغرل احراری) میں ہر وقت اُسے شمع کی مانند خانۂ دل کے اندر دیکھتا ہوں؛ در و دیوار ہرگز اُس پری کا سدِّ راہ نہیں ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در بیابانِ غمش از سر قدم باید تو را این رهِ عشق است، چون راهِ دگر هموار نیست (نقیب خان طُغرل احراری) اُس کے غم کے بیابان میں تمہیں سر کو قدم بنانا لازم ہے؛ یہ راہِ عشق ہے، یہ دیگر راہوں کی طرح ہموار نہیں ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یادِ خرامِ تواَم می‌بَرَد از خویشتن قامتِ برجسته‌ات مصرعِ دیوانِ کیست (بیدل دهلوی) تمہارے خرام کی یاد مجھے بے خود کر دیتی ہے؛ تمہاری قامتِ برجستہ کس کے دیوان کا مصرع ہے؟
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شُورَوی دور سے قبل ماوراءالنہر میں جس طرح تقریباً ہر ترکی گو شخص فارسی زبان جانتا تھا، اُسی طرح فارسی گو مردُم بھی ترکی زبان سے بخوبی واقفیت رکھتے تھے۔ مثلاً صدرالدین عینی نے ایک جگہ بتایا ہے کہ وہ زمانۂ طفلی ہی سے امیر علی شیر نوائی اور محمد فضولی بغدادی کے آثار سے واقف تھے: ماوراءالنہری شاعر...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زان مَیِ لعل که خُم‌خانه به حافظ دادی جُرعه‌ای نیز مرا ریز به جام ای شیراز (شهریار تبریزی) اے شیراز! جو شرابِ لعل تم نے خُم خانے میں حافظ کو دی تھی اُس میں سے ایک جُرعہ میرے جام میں بھی اُنڈیل دو۔ × جُرْعَہ = گھونٹ
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبِ عید است و من از یار بعیدم افسوس ماه دیدم رُخِ چون ماه ندیدم افسوس (عاقل خان رازی خوافی) شبِ عید ہے اور میں یار سے دور ہوں، افسوس!۔۔۔ میں نے ماہ دیکھ لیا، [لیکن] ماہ جیسا چہرہ نہیں دیکھا، افسوس!
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر که بتواند سفیدی از سیاهی فرق کرد می‌شمارد بِه ز آبِ خضر، آبِ زنده رود (صائب تبریزی) جو شخص بھی سفیدی اور سیاہی کے درمیان فرق کر سکتا ہے وہ آبِ زندہ رُود کو آبِ خضر سے بہتر شمار کرتا ہے۔ × زنده رُود/زاینده رُود = اصفہان سے بہنے والے دریا کا نام
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگرچه زنده رود آبِ حیات است ولی شیرازِ ما از اصفهان بِه (حافظ شیرازی) اگرچہ زندہ رُود آبِ حیات ہے، لیکن ہمارا شیراز اصفہان سے بہتر ہے۔ × زنده رُود/زاینده رُود = اصفہان سے بہنے والے دریا کا نام
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همچو من دیوانه‌ای تا در عجم پیدا نشد در عرب مجنون نرَست از تهمتِ دیوانگی (سنجر کاشانی) جب تک عجم میں مجھ جیسا کوئی دیوانہ ظاہر نہ ہوا، [تب تک] عرب میں مجنوں کو دیوانگی کی تہمت سے نجات نہ ملی۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خدایا شاهِ ما را صحتِ کامل کرامت کن به غیر از دردِ دین از دردها او را حمایت کن (صائب تبریزی) اے خدا! ہمارے شاہ کو صحتِ کامل عطا کر، [اور] دردِ دین کے سوا [تمام] دردوں سے اُس کی حفاظت کر۔ × صائب تبریزی نے یہ شعر شاہ سلیمان صفوی کے لیے کہا تھا۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکریہ۔ :) 'عبیدی' کے تخلص سے شاعری کرنے والے اِس شاعر کا دیوان ہنوز خطی نسخے کی شکل میں موجود ہے، لہٰذا کتابت ہی کی کوئی غلطی ہو گی۔ :) ویسے، صدہا دواوین ایسے موجود ہیں جو ابھی تک کتب خانوں میں نسخوں ہی کی شکل میں موجود ہیں، اور ابھی تک اُن دیوانوں کی تصحیح شدہ طباعت شائع نہیں ہوئی ہے۔ تاجکستان...
Top