صفحہ: 757
“نہیں نہیں۔“ ہاجرہ بولی “ایلی وہاں شادی کرنا نہیں چاہتا“۔
“وہاں نہیں کرنا چاہتا۔ کیوں؟“ کچھ دیر تک وہ ایلی کی طرف دیکھتے رہے پھر خود بولے۔ خیر خیر خیر یہ تو اپنی طبیعت کی بات ہے لیکن اس سے نہیں تو کسی اور سے سہی محلے میں اتنی ساری لڑکیاں ہیں آخر ان کا کرنا کیا ہے اچار ڈالنا ہے کیا۔...