صفحہ 759
“دیکھو نا ایلی کی ماں“ علی احمد نہایت سنجیدگی سے بولے۔ “ایلی کی شادی کا براہ راست دو پارٹیوں سے تعلق ہے۔ ایک تو ایلی خود ہے جس نے شادی کرنی ہے اور دوسرے ہم سب تم ایلی کی ماں۔ راجو شمیم اور میں جنہوں نے لڑکی کے ساتھ رہنا ہے تو ایلی کی شادی دونوں پارٹیوں کے باہمی مشورے سے ہونی چاہیے۔“...