نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خونِ ناحق‌کُشتگانت را غرامت دادمی تیغ بر دست ار به فردایِ حسابت دیدمی (فروغی بسطامی) اگر میں تمہیں فردائے قیامت میں تیغ بہ دست دیکھ لیتا تو میں تمہارے ناحق مارے ہوؤں کے قتل کا تاوان و کفّارہ دے دیتا۔ شاعر شاید اپنے محبوبِ ستم پیشہ سے یہ کہنا چاہ رہا ہے کہ اے کاش مہیں تمہیں بہ روزِ حساب بھی دست...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خنده را سوختنِ جانِ من آموخته‌ای غمزه را غارتِ ایمانِ من آموخته‌ای (امیر خسرو دهلوی) تم نے [اپنے] خندے کو میری جان جلانا سکھا دیا ہے؛ تم نے [اپنے] غمزے کو میرا ایمان غارت کرنا سکھا دیا ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرا خیال ہے کہ 'به بازی بُردن' یہاں پر بازی ہی بازی میں یا بازی کے ذریعے لے جانا کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ جبکہ 'بر جانِ من' کا مفہوم 'میری جان کی نسبت، میرے جان کے مقابل، یا میری جان کے برائے' ہے۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر که را گم شده‌ست یوسفِ دل گو ببین در چهِ زنخدانت (سعدی شیرازی) جس کا بھی یوسفِ دل گم ہو گیا ہے [اُس سے] کہو کہ وہ تمہارے چاہِ زنخداں میں دیکھے۔ × چاہ = کنواں، گڑھا ؛ زَنَخدان = ٹھوڑی، ذقن، چانہ
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لب به آبِ حیات تر نکنند تشنگانِ چهِ زنخدانت (کمال خُجندی) تمہارے چاہِ زنخداں کے تشنگاں آبِ حیات سے لب تر نہیں کرتے۔ × چاہ = کنواں، گڑھا ؛ زَنَخدان = ٹھوڑی، ذقن، چانہ
  6. حسان خان

    "یقیناً مبارک و مُفلح ہیں وہ اشخاص جو خود فارسی و عربی سیکھیں اور پھر دیگروں کو سکھائیں۔" (ماخوذ...

    "یقیناً مبارک و مُفلح ہیں وہ اشخاص جو خود فارسی و عربی سیکھیں اور پھر دیگروں کو سکھائیں۔" (ماخوذ از افادات الحسّانیہ عن الثقافۃ الایرانیہ)
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آفرینِ خدای بر جانت که چه شیرین لب است و دندانت (سعدی شیرازی) تمہاری جان پر خدا کی آفرین ہو! کہ تمہارے لب و دنداں کتنے شیریں ہیں!
  8. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    قرنِ چہارمِ ہجری کے شاعر أبو فِراس الحمداني کے 'قصیدۂ شافیہ' یا 'قصیدۂ میمیہ' سے تین ابیات: فَالأرْضُ إلّا عَلَی مُلّاكِها، سَعَةٌ وَالمالُ، إلّا عَلَی أرْبابِهِ، دِيَمُ وَمَا السَّعِيدُ بِها إلّا الَّذِي ظَلَمُوا وَمَا الغَنِيُّ بِها إلّا الّذِي حَرَمُوا لِلْمُتَّقِينَ مِنَ الدُّنْيا عَواقِبُها...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہاں کتابت کی چھوٹی سی غلطی کے باعث 'بسوزانم' کی جگہ 'بسوازنم' لکھ دیا گیا ہے۔ اِسے درست کر لیجیے۔ :)
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چه کرده‌ام که مرا مبتلایِ غم کردی؟ چه اوفتاد که گشتی ز من جدا ای دوست؟ (فخرالدین عراقی) اے دوست! میں نے [ایسا] کیا کیا ہے کہ تم نے مجھے مبتلائے غم کر دیا؟ [اور ایسا] کیا پیش آ گیا کہ تم مجھ سے جدا ہو گئے؟
  11. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    ای = اے پیش = نزدیک، سامنے، آگے، نزد، روبرو، مقابل کَس = شخص کَسی (کس + ی) = ایک شخص، کوئی شخص هر کَسی = ہر کوئی شخص، ہر کسی شخص، ہر ایک شخص پیشِ هر کَسی = ہر کسی شخص کے نزدیک/آگے داشْتَن = رکھنا، مالک ہونا، حامل ہونا، کس دار = داشتن کا بُنِ مضارع داری = تم رکھتے ہو، تمہارے پاس ہے، تم حامل ہو...
  12. حسان خان

    نوروز کی آمد مرحبا: تہران میں چہارشنبہ سوری کا جشن

    تہران کے علاقے سعادت آباد میں چہارشنبہ سوری کا جشن عکاس: اکبر توکّلی تاریخ: ۲۵ اِسفند ۱۳۹۵هش/۱۵ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ ختم شد!
  13. حسان خان

    نوروز کی آمد مرحبا: تہران میں چہارشنبہ سوری کا جشن

    عکاس: مہدی قربانی تاریخ: ۲۴ اِسفند ۱۳۹۵هش/۱۴ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ
  14. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    ما فاتَ مَضَى وما سَيَأْتِيْكَ فَأيْنْ قُمْ فَاغْتَنِم الفُرْصَةَ بَيْنَ العَدَمَيْنْ (نامعلوم) جو گذر گیا وہ ماضی ہو گیا، اور جو آئے گا وہ کہاں ہے؟ پس اٹھو اور دو عدموں کے درمیان کی فُرصت سے فائدہ اٹھاؤ۔ × کئی جگہوں پر اِس بیت کی نسبت حضرتِ علی (رض) سے نظر آئی ہے۔ لیکن مجھے تلاش کے دوران ایک...
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر محمد ریحان قریشی، برائے مشق آپ مولانا رومی کی مندرجۂ ذیل بیت کا اردو میں ترجمہ کیجیے: هر که را نبضِ عشق می‌نجهد گر فلاطون بُوَد تواَش خر گیر
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای غذایِ جانِ مستم نامِ تو چشم و عقلم روشن از ایّامِ تو (مولانا جلال‌الدین رومی) اے کہ تمہارا نام میری جانِ مست کی غذا ہے۔۔۔ میری چشم و عقل تمہارے ایّام سے روشن ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دوست به هندویِ خود گر بپذیرد مرا گوشِ من و تا به حشر حلقهٔ هندویِ دوست (سعدی شیرازی) اگر یار مجھے اپنے غلام کے طور پر قبول کر لے تو تا روزِ حشر میرے کان پر یار کی [اور اُس کی زلفِ سیاہ کی] غلامی و چاکری کا حلقہ ہو گا۔
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    افغانستان اور زبانِ فارسی پاکستان میں کئی افراد کا گمان یہ ہے کہ گویا افغانستان ایک مکمل طور پر پشتون ملک ہے یا یہ کہ وہاں صرف پشتو بولی جاتی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ افغانستان ایک کثیر نژادی اور کثیر لسانی ملک ہے اور ملکی آئین بھی اِس چیز کو تسلیم کرتا ہے۔ افغانستان کا قانونیِ اساسی کہتا ہے...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر غزلم نامه‌ای‌ست صورتِ حالی در او نامه نوشتن چه سود چون نرسد سویِ دوست (سعدی شیرازی) میری ہر غزل ایک نامہ ہے جس میں [میری] صورتِ حال اور ماجَرا [درج] ہے۔۔۔ [لیکن] نامہ لکھنے کا کیا فائدہ جب وہ دوست کی جانب ہی نہ پہنچے؟
Top