نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گویی‌ام رَو زین در و سلطانِ وقتِ خویش باش بعدِ سلطانی گدایی خوش نمی‌آید مرا (کمال خُجندی) تم مجھ سے کہتے ہو: "اِس در سے چلے جاؤ اور اپنے وقت کے سلطان بن جاؤ"؛ [لیکن] مجھے سلطانی کے بعد گدائی پسند نہیں ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی زبان و ادبیات کے محب محمد ریحان قریشی کو ایک ہزار مراسلے مبارک ہوں!

    فارسی زبان و ادبیات کے محب محمد ریحان قریشی کو ایک ہزار مراسلے مبارک ہوں!
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صائبِ باریک اندیش نے خدا کے غفّار الذُنُوب ہونے کو اِس طرح بیان کیا ہے: پیشانیِ عفوِ ترا پُرچین نسازد جُرمِ ما آیینه کَی برهم خورَد از زِشتیِ تِمثال‌ها؟ (صائب تبریزی) تمہارے عفو و مغفرت کی پیشانی کو ہمارے جُرم شکنوں سے پُر نہیں کر دیتے۔۔۔ صُورتوں اور تصویروں کی بدصورتی آئینے کو کب درہم برہم کرتی ہے؟
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلی کز عشق گردد گرم، افسردن نمی‌داند چراغی را که این آتش بُوَد، مُردن نمی‌داند (وحشی بافقی) جو دل عشق سے گرم ہو جائے، وہ افسردہ و سرد ہونا نہیں جانتا۔۔۔ جس چراغ میں یہ آتش ہو، وہ مرنا نہیں جانتا۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خبر دِهید به صیّادِ ما که ما رفتیم به فکرِ صیدِ دگر باشد و شکارِ دگر (وحشی بافقی) ہمارے صیّاد کو خبر دے دیجیے کہ ہم چلے!۔۔۔ [اب] وہ [کسی] دیگر صید اور [کسی] دیگر شکار کی فکر کرے۔ × صیّاد = شکاری
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیتِ بعدی: دلم گر آید از کویش برون آگه کنید او را که گر خواهد مرا من جانبِ شهرِ وفا رفتم (وحشی بافقی) اگر میرا دل اُس کے کوچے سے بیرون آ جائے تو اُسے آگاہ کر دیجیے گا کہ اگر اُسے میری جستجو ہے تو میں شہرِ وفا کی جانب چلا گیا ہوں۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر آن بودم که در راهِ وفایش عمرها باشم چو می‌دیدم که ازحد می‌بَرَد جور و جفا رفتم (وحشی بافقی) میرا ارادہ تھا کہ میں اُس کی وفا کی راہ میں عمروں تک رہوں۔۔۔ [لیکن] جب میں نے دیکھا کہ وہ جور و جفا میں حد سے تجاوز کر رہا تها تو میں چلا گیا۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو دیدم خوار خود را، از درِ آن بی‌وفا رفتم رسد روزی که قدرِ من بداند، حالیا رفتم (وحشی بافقی) جب میں نے خود کو خوار و ذلیل دیکھا تو میں اُس بے وفا کے در سے چلا گیا۔۔۔ ایک روز آئے گا کہ وہ میری قدر جانے گا، فی الحال تو میں چلا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رفتی و از فراقِ تو از پا درآمدم باز آ که جز تو هیچ کسم دست‌گیر نیست (وحشی بافقی) تم چلے گئے اور تمہارے فراق سے میں سخت ضعیف و ناتواں ہو گیا۔۔۔ واپس آ جاؤ کہ تمہارے سوا میری دست گیری و مدد کرنے والا کوئی شخص نہیں ہے۔ × 'از پا درآمدن' کا بنیادی معنی زمین پر گرنا اور سقوط کرنا ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر من کمان مکَش، که از آن غمزه‌ام هلاک بازو مساز رنجه که حاجت به تیر نیست (وحشی بافقی) مجھ پر کمان مت کھینچو، کہ میں اُس غمزے سے ہلاک ہوں؛ بازو کو رنج مت دو کہ تیر کی حاجت نہیں ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر درد را که می‌نِگَری هست چاره‌ای دردِ محبت است که درمان‌پذیر نیست (وحشی بافقی) تم جس درد پر بھی نگاہ کرتے ہو، [اُس کا] کوئی چارہ موجود ہے؛ دردِ محبت [ہی ایسا درد] ہے جو قابلِ علاج نہیں ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاکساری و تحمّل زِرهٔ داودی‌ست شورشِ بحر به ساحل چه تواند کردن؟ (صائب تبریزی) خاکساری و تحمّل زِرۂ داؤدی ہے؛ شورشِ بحر ساحل کے روبرو کیا کر سکتی ہے؟ × زِرہ = "باریک کڑیوں کا چھوٹی آستین کا فولادی لباس جو دورانِ جنگ جسم کی حفاظت کے لیے عام لباس کے اوپر پہنا جاتا ہے" × زِرۂ داؤدی = حضرتِ داؤد (ع)...
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تواند کردن = تواند کرد = وہ کر سکے، وہ کر سکتا ہے توانست کردن = توانست کرد = وہ کر سکا معاصر معیاری فارسی میں 'توانَد' اور 'توانِست' کے بعد عموماً مصدرِ تامّ یا مصدرِ مُرخّم کی بجائے فعل کی حالتِ شرطی یعنی 'بِکُنَد/کُنَد' وغیرہ استعمال ہوتی ہے۔
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایک تاجکستانی شخص نے آگاہ کیا ہے کہ شہرِ پنجَکنت میں گریبان کے لیے 'یخک' استعمال ہوتا ہے۔ اِس سے ظاہر ہوا کہ معمولی چیزوں کے لیے بھی فارسی کے گفتاری زبانچوں میں ایک دوسرے سے مختلف الفاظ رائج ہیں۔ اور یہ سارے جوابات اُن افراد نے دیے ہیں جو تاجکستان ہی کی حدود میں رہتے ہیں۔ ملکی سرحدوں سے بیرون تو...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زان سرِ زُلف و دهان دل خون شده‌ست خون شود، چون دال پیوندد به میم (کمال خُجندی) اُس زُلف کے سِرے اور دہن سے [میرا] دل خون ہو گیا ہے۔۔۔ جب دال مِیم کے ساتھ پیوست ہوتا ہے تو خون بن جاتا ہے۔ تشریح: زُلفِ معشوق کو اُس کے خَم، اور دہنِ معشوق کو اُس کی تنگی کے باعث بالترتیب 'دال' اور 'مِیم' سے تشبیہ...
  16. حسان خان

    ایرانی صوبے مازندران کے دیہات میں نوروز کے استقبال میں 'خانہ تکانی'

    عکاس: بہروز خسروی تاریخ: ۱۵ اِسفند ۱۳۹۵هش/۵ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ ہر سال فصلِ بہار کی آمد سے قبل مازندران کے رُوستاؤں (دیہات) کی عورتیں اپنے مکانوں کی صفائی کر کے، خانوں (گھروں) کی دیواروں پر گِل مَل کے، اور دیہات ہی میں حاصل ہونے والے اجزاء سے شیرینیاں پکا کر ایرانی سالِ نو اور جشنِ نوروز کے استقبال...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نوبهار است و جوانی و اوانِ عاشقی گر کنون نکْنیم ترکِ توبه، کَی خواهیم کرد؟ (کمال خُجندی) نوبہار ہے، جوانی ہے اور ہنگامِ عاشقی ہے۔۔۔ اگر ہم اِس وقت ترکِ توبہ نہ کریں، [تو پھر] کب کریں گے؟ × ہنگام = وقت، زمان
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    شمالی تاجکستان کے شہر 'کانِ بادام' سے تعلق رکھنے والے ایک تاجکستانی نے کہا کہ وہاں ہر کوئی 'گریبان' کہتا ہے اور اُس نے 'یخه/یقه/یقا/یاقا' کو یکُم بار سنا ہے۔ اُس کی تائید میں ایک دو دیگر شمالی تاجکستانیوں نے بھی یہی کہا کہ اُنہوں نے کبھی 'یقه' یا 'یاقه' نہیں سنا ہے۔ ایک تاجکستانی نے کہا کہ اُن...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری امیر المومنین صدّیقِ اکبر - شاہ نیاز بریلوی (فارسی + اردو ترجمہ)

    امیر المومنین صدّیقِ اکبر امام المسلمین صدّیقِ اکبر رئیس العاشقین صدّیقِ اکبر انیس العارفین صدّیقِ اکبر رفیقِ مصطفیٰ در غارِ تاریک نبوده غیرِ این صدّیقِ اکبر نثارِ ماحَضَر بر مصطفیٰ کرد برایِ کارِ دین صدّیقِ اکبر ببین اندر کمالاتِ نبوّت ز اُمّت بهترین صدّیقِ اکبر نبی را داد حق تسکین به معراج به...
Top