نتائج تلاش

  1. نبیل

    دو نئے زمرہ جات!

    ایک اور نیا زمرہ ماحولیات کے نام سے بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
  2. نبیل

    اینڈرائڈ (Android) سوفٹویر ڈویویلپمنٹ کٹ کا اجراء

    میری معلومات کے مطابق تو اینڈرائڈ جاوا پر ہی مبنی ہے اور گوگل ویب ٹول کٹ (gwt) فریم ورک کا حصہ ہے۔
  3. نبیل

    ویژوئل سٹوڈیو 2008 ایکسپریس ایڈیشن ڈاؤنلوڈ‌ کریں

    مائیکروسوفٹ کے نئے ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم ویژوئل سٹوڈیو 2008 کا ایکسپریس ایڈیشن ڈاؤنلوڈ‌ کے لیے دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ویژوئل سٹوڈیو ایکسپریس ڈیویلپر سنٹر سے رجوع کریں جہاں پر ایس کیو ایل سرور 2005 ایکسپریس ایڈیشن کے روابط بھی موجود ہیں۔
  4. نبیل

    روبی ڈاٹ‌ نیٹ‌ کا اجراء

    دور حاضر کی مقبول پروگرامنگ لینگویج کا ڈاٹ نیٹ کمپیٹبل کمپائلر Ruby.NET version 0.9 جاری کر دیا گیا ہے۔ روبی ڈاٹ نیٹ ایک مکمل کمپائلر ہے جو روبی سورس کوڈ کو ڈاٹ نیٹ کے کامن لینگویج رن ٹائم (CLR) کے لیے کمپائل کرتا ہے اور اس طرح روبی میں لکھے گئے پروگرامز اور دوسری ڈاٹ نیٹ‌ لینگویجز جیسے کہ سی...
  5. نبیل

    اینڈرائڈ (Android) سوفٹویر ڈویویلپمنٹ کٹ کا اجراء

    گوگل نے کچھ عرصہ قبل موبائل کمیونیکیشن کو سٹینڈرڈائز کرنے کے لیے ایک نئے سوفٹویر پلیٹ فارم اینڈرائڈ ڈیویلپ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں گوگل کو موبائل فون انڈسٹری کے تمام بڑے ناموں (ایپل کے علاوہ) کی سپورٹ حاصل ہے۔ موبائل فون انڈسٹری کے اس اتحاد کا نام اوہن ہینڈ سیٹ الائنس (OHA) ہے۔ اب گوگل نے...
  6. نبیل

    دو نئے زمرہ جات!

    السلام علیکم، میں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا فورم کی ذیل میں پروگرامنگ اور موبائل کمیونیکیشن کے زمرہ جات کا اضافہ کیا ہے اور ساتھ ہی اس کٹیگری کا نام اردو کمپیوٹنگ سے بدل کر اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کر دیا ہے تاکہ یہ زیادہ موضوعات کا احاطہ کر سکے۔ اپڈیٹ: میں نے روز مرہ کے...
  7. نبیل

    پسِ آئینہ

    ظفری، عمران خان کے متعلق بہت سے لوگ حسن ظن رکھتے ہیں۔ بہت سے کالم نویس عمران خان کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہی کالم نویس عمران خان کی سیاسی ناکامیوں پر افسوس بھی کرتے ہیں۔ عمران خان کو اگر سیاست میں کوئی اہم کردار ادا کرنا ہے تو اسے اپنی سیاست کا انداز بدلنا ہوگا۔ ملک کی ایلیٹ کلاس...
  8. نبیل

    پسِ آئینہ

    ظفری، یہ ثابت کرنا تو مشکل ہوگا کہ ان تحریکوں سے مثالی جمہوریت وجود میں آئے گی لیکن یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ موجودہ نظام کا تسلسل محض ہمیں تباہی کی طرف لیجا رہا ہے۔ اقتصادی ترقی کے لیے ایک مستحکم سیاسی بیس موجود ہونا ضروری ہے۔ میرے خیال میں جنرل مشرف کی حکومت کی اگر کوئی legitimacy تھی...
  9. نبیل

    فاکس فاکس 3.0 بیٹا جاری کر دیا گیا

    فائر فاکس 3.0 کا بیٹا ورژن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کا رینڈرنگ انجن گیکو 1.9 پر مبنی ہے اور اس میں سیکیورٹی اور پرفارمنس کو بہتر بنایا گیا ہے۔ روابط: فائر فاکس 2 اور فائرفاکس 3 کو اکٹھا استعمال کرنا فائر فاکس 3.0 میں تبدیلیوں کی تفصیل ایک وقفے کے بعد ڈاؤنلوڈ دوبارہ شروع کرنا پاسورڈ منیجمنٹ...
  10. نبیل

    جمیعت، ایک غنڈہ اور دہشت گرد تنظیم!

    السلام علیکم، دوستو، جماعت اسلامی کی تاریخ پر بات موضوع سے کچھ ہٹتی جا رہی ہے۔ اگر مہاتما گاندھی نے جماعت اسلامی کے کسی اجلاس کی صدارت کر لی تھی تو اس میں ایسی شرمانے والی کیا بات ہے، قائداعظم بھی آخر اپنے کانگریس کے زمانے میں گاندھی کے کولیگ رہے ہوئے ہیں۔ گاندھی جی برصغیر کے علما میں کافی...
  11. نبیل

    یوزرنیم کی تبدیلی!

    سخنور، یہاں فرخ کے نام سے پہلے ہی ایک رکن موجود ہیں۔ ویسے سخنور بھی اچھا نک ہے، آپ اسے کیوں بدلنا چاہتے ہیں۔ :)
  12. نبیل

    جمیعت، ایک غنڈہ اور دہشت گرد تنظیم!

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ایک جماعت اسلامی ہی کیا، سبھی سیاسی جماعتوں نے تعلیمی اداروں کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بنا رکھا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں تو اساتذہ کی ترقی اور تبادلے بھی جماعت اسلامی کی منظوری سے ہوتے ہیں۔ جب تک تعلیمی ادارے ان سیاسی جماعتوں کے چنگل سے آزاد نہیں ہوں گے، یہ تعلیمی...
  13. نبیل

    محفل فورم کے نئے سٹائلز پر آپ کی آراء اور تجاویز!

    السلام علیکم، وارث، اپنے یوزر کنٹرول پینل میں اختیارات کی ترمیم میں جائیں اور اس صفحے میں سب سے نیچے آپ کو سٹائلز کی آپشن نظر آ جائے گی۔
  14. نبیل

    جمیعت، ایک غنڈہ اور دہشت گرد تنظیم!

    مجھے آج ایکسپریس اخبار میں یہ پڑھ کر انتہائی افسوس ہوا ہے کہ کچھ سٹوڈنٹس نے جمیعت کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ویسا ہی رویہ اختیار کیا جو کہ جمیعت کا وطیرہ رہا ہے۔
  15. نبیل

    عمران خان، امید کی کرن؟

    کوئی بات نہیں چڑھانے دیں عمران خان کو۔ جب ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ کرنے والے اور سرے محل بنانے والے ملک کے نجات دہندہ قرار پا سکتے ہیں تو کینسر ہسپتال بنانے والے اور تعلیم پھیلانے والوں کی تعریف کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہونا چاہیے۔
  16. نبیل

    سعودی عرب میں ریپ کا شکار عورت کی سزا میں اضافہ

    حوالہ: Saudi lawyer in rape victim plea ایک خبر کے مطابق سعودی عرب میں ریپ کا شکار ہونے والی ایک عورت کی سزا محض اس بات پر دگنی سے زیادہ بڑھا دی گئی کہ اس نے اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے بات کرنے کی جرات کی تھی۔ ایک سال قبل سات افراد نے اس شادی شدہ خاتون کو ایک اور آدمی کے ساتھ اغوا کیا اور...
  17. نبیل

    محفل فورم کے لیے نئے سٹائل!

    فورم کے پیج پر نیچے اور بائیں جانب آپ کو سٹائلز کا ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس مل جائے گا۔
  18. نبیل

    جمیعت، ایک غنڈہ اور دہشت گرد تنظیم!

    اطلاع یہ ہے کہ جمیعت دوبارہ ایکشن میں آ رہی ہے۔ ایک خبر کے مطابق جمیعت نے اپنے خلاف چلنے والی ریلی کا انعقاد کرنے والے طلبا کی لسٹ تیار کر لی ہے تا کہ انہیں سبق سکھایا جا سکے۔
  19. نبیل

    یوزرنیم کی تبدیلی!

    omer meerza آپ کا نام عمر میرزا کر دیا گیا ہے۔ :)
  20. نبیل

    عمران خان، امید کی کرن؟

    مزید پڑھیں: شمشیربے نیام اور آستین کا خنجر,,,,کٹہرا خالد مسعود خان
Top