اینڈرائڈ (Android) سوفٹویر ڈویویلپمنٹ کٹ کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل نے کچھ عرصہ قبل موبائل کمیونیکیشن کو سٹینڈرڈائز کرنے کے لیے ایک نئے سوفٹویر پلیٹ فارم اینڈرائڈ ڈیویلپ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں گوگل کو موبائل فون انڈسٹری کے تمام بڑے ناموں (ایپل کے علاوہ) کی سپورٹ حاصل ہے۔ موبائل فون انڈسٹری کے اس اتحاد کا نام اوہن ہینڈ سیٹ الائنس (OHA) ہے۔ اب گوگل نے ایک ہفتہ قبل اینڈرائڈ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کٹ جاری کر دی ہے جو کہ بنیادی طور پر گوگل کی موبائل کمیونیکیشن اے پی آئی (اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس) ہے جو کہ جاوا پروگرامنگ لینگویج پر مبنی ہے۔ اینڈرائڈ کی بدولت جاوا کی پوزیشن دوسری پروگرامنگ کی زبانوں کے مقابلے میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔ ذیل کے روابط پر اینڈارئڈ کے اجرا سے متعلق مزید معلومات موجود ہیں:

A developer's perspective on Google's Android
Google Calling: Inside Android, the gPhone SDK
Google Android: Initial Impressions and Criticism
Why Android will start the mobile Tornado
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری معلومات کے مطابق تو اینڈرائڈ جاوا پر ہی مبنی ہے اور گوگل ویب ٹول کٹ (gwt) فریم ورک کا حصہ ہے۔
 
Top