نتائج تلاش

  1. نبیل

    لاہور کا محسن گنگا رام

    آج روزنامہ جنگ میں ایک دلچسپ تحریر پڑھنے کا اتفاق ہوا جس میں سر گنگا رام کے خاص طور پر لاہور کے لیے کیے گئے کاموں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں آج کل کے بزعم خود گنگا رام کیا کر رہے ہیں؟ آخر میں ایک فکر انگیز بات بھی:
  2. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    واجد، یہ تو بتاؤ کہ فضائل جہاد کس کی لکھی ہوئی ہے؟ اور تم کن مسائل کا حل دریافت کر رہے ہو؟ تمہاری زیر مطالعہ موبائل کمیونیکیشن کی کتاب کا ربط ذیل میں ہے: Mobile Communications
  3. نبیل

    پی ایچ پی بی بی 3 میں اردو ویب پیڈ

    السلام علیکم، میں نے phpbb3 پر کام نہیں کیا ہوا، لیکن اوپن پیڈ یا ویب پیڈ استعمال کرنے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ سب سے پہلے اس کی جاوا سکرپٹ فائل شامل کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد جس ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں کنورٹ کرنے کی ضرورت ہو، اس کے لیے makeUrduEditor یا makeUrduEditorById کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  4. نبیل

    اقبال بانو لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے (اقبال بانو)

    فیض کی یہ غزل جتنی بھی مرتبہ پڑھی جائے، اتنا ہی لطف دیتی ہے۔ اور آج کل کے حالات کے تناظر میں یہ غزل ایک مرتبہ پھر سے مناسبت رکھتی ہے۔ [ame] [ame] ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے ہم دیکھیں گے وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے ہم دیکھیں گے جو لوح ازل میں لکھا ہے لازم ہے کہ ہم بھی...
  5. نبیل

    اقبال بانو دشت تنہائی میں اے جان جہاں لرزاں ہیں

    مجھے تلاش کرنے پر فورم پر یہ فیض کی یہ غزل نہیں ملی، اسی لیے ذیل میں اس کی ویڈیو اور اس کے اشعار پیش کر رہا ہوں۔ [ame] دشت تنہائی میں اے جان جہاں لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سراب دشت تنہائی میں دوری کے خس و خاک تلے کھل رہے ہیں تیرے پہلو کے سمن اور گلاب دشت تنہائی میں اے جان...
  6. نبیل

    میری رکنیت ختم کر دیجیئے ۔ ۔ ۔

    السلام علیکم، آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ لیکن میں اس تھریڈ کو مقفل کرنا چاہوں گا۔ جہاں تک نعیم کا تعلق ہے تو مجھے افسوس ہے کہ ہم ان کی زیادہ پذیرائی نہیں کر سکے۔ اس میں دونوں جانب سے ہی کچھ اچھے رویے کا مظاہرہ نہیں ہوا۔ میں اس بات کا بندوبست کر رہا ہوں کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ والسلام
  7. نبیل

    جیسے جانتے نہیں ( عثمان شانی )

    بہت شکریہ سارا۔ بہت عرصے بعد ایک اچھا گانا سننے کو ملا۔ اس ری مکس میں اصل گانے کی اتنی مٹی پلید بھی نہیں کی گئی ہے۔ البتہ نگاہ مرد مومن کا تذکرہ کچھ غیر ضروری تھا۔ :) یہ رہے اس گانے کے بول: لیے آنکھوں میں غرور ایسے بیٹھے ہیں حضور جیسے جانتے نہیں۔۔ پہچانتے نہیں جیسے جانتے نہیں۔۔ پہچانتے...
  8. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جویریہ بہن، حصن حصین تو دعاؤں کی کتاب ہے۔ تلبیس ابلیس کا موضوع کچھ اور ہے۔
  9. نبیل

    پاکستانی سیاست اب کس رخ پر ۔ ؟

    باقی باتیں تو میں نہیں جانتا لیکن ایک چیز جو مجھے واضح نظر آ رہی ہے وہ یہ کہ اس پاور پالیٹکس کے کھیل میں اعتزاز احسن اور جاوید ہاشمی جیسے لوگوں کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے اور آمریت کا جبر برداشت کرنے والے لوگ اور قربانیاں دینے والے کارکن پس منظر میں جا رہے ہیں اور ڈیلیں کرنے...
  10. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ہا ہا ۔۔ جویریہ بہن، آپ نے وارث کے متعلق کچھ نہیں لکھا جنہوں نے ایک کتاب کسی کو پڑھنے کے لیے مستعار دی تھی اور وہ کتاب انہیں آٹھ سال بعد واپس بھی مل گئی تھی۔ :grin:
  11. نبیل

    Flv.ایکسٹینشن والی فائل؎ کو MP3والی فائل میں کیسےتبدیل کیا جاتا ہے؟؟؟

    گل خان، آپ کی تحریر میں تبدیلی کا تو مجھے علم نہیں ہے لیکن آپ ایم پی 3 میں کنورٹ کرنے کی بجائے اس flv فائل کو کسی Flv Player میں ہی کیوں نہیں لوڈ کر لیتے؟
  12. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    شکریہ تلمیذ صاحب۔ ممتاز مفتی کی اس کتاب کا مجھے واقعی علم نہیں تھا۔ ممتاز مفتی نے اپنی کتابوں علی پور کا ایلی اور الکھ نگری میں اپنے ایک عزیز کا ذکر کیا ہوا ہے جو بلحاظ پیشہ ڈاکٹر تھے اور مرتد ہو گئے تھے اور انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے ایک صاحبزادے ہمارے ہمسائے میں رہتے تھے اور ان سے ہمارے...
  13. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    شکریہ ہمت علی۔ اگر آپ اس کتاب کے مصنف کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں اور اس کتاب کے اقتباسات فراہم کریں تو اس سے بھی ہماری معلومات میں کچھ اضافہ ہوگا۔
  14. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    شکریہ وارث۔ آپ تو شاید کئی کتابوں کا مطالعہ اکٹھے شروع کرکے انہیں پورا پڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہوں لیکن میں اس عادت کی وجہ سے اکثر کتابوں کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ آپ کی مذکورہ کتب کو پڑھنے کا مجھے بھی اشتیاق ہوا ہے۔ میں اپنے والد صاحب سے دریافت کروں گا، شاید ان کی لائبریری میں...
  15. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Straight from the Gut پڑھنے کے بعد میں جیک ویلش کی ایک اور کتاب Winning پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جیک ویلش نے یہ کتاب اپنے تجربے کے مطابق منیجرز اور بزنس لیڈرز کے لیے لکھی ہے۔
  16. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج کل میں کافی شوق سے جنرل الیکٹرک کمپنی کے سابقہ سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) جیک ویلش (Jack Welch) کی کتابیں پڑھ رہا ہوں۔ جیک ویلش گزشتہ صدی کے کامیاب ترین بزنس لیڈز میں شمار ہوتا ہے اور اسے بیسویں صدی کا منیجر آف دی سنچری بھی کہا جاتا ہے۔ جیک ویلش کی قیادت میں جنرل الیکٹرک نے خود کو کئی...
  17. نبیل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    السلام علیکم، میں نے یہ تھریڈ اس مقصد کے لیے شروع کیا ہے کہ یہاں تمام دوست اس کتاب یا ان کتب کے نام اور ان کے اقتباسات شیئر کریں جو حال میں ان کے زیر مطالعہ ہو اور وہ کتابیں بھی جو وہ مستقبل میں پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اس طرح ہمیں ایک دوسرے کے زیر مطالعہ مواد سے واقفیت حاصل ہوگی اور ہمیں...
  18. نبیل

    نیا ڈاؤنلوڈ منیجر

    گلفام، آپ ڈاؤنلوڈ‌ز کا ربط اپنی سائٹ پر فراہم کر سکتے ہیں۔
  19. نبیل

    The Plan To Topple Pakistan Military

    میری درخواست ہے کہ اتنے طویل مضامین کا پورا متن پوسٹ کرنے کی بجائے ان کا اقتباس ربط کے ساتھ پیش کر دیا کریں۔ میں نے یہ مضمون پڑھنا شروع کیا تھا لیکن یہ مجھے محض نظریہ سازش پر ایک مقالہ نظر آیا ہے۔
  20. نبیل

    The Plan To Topple Pakistan Military

    یہاں وہ آرٹیکل بھی پبلش کر دیں جس میں جنرل مشرف کو sonofabitch کہا گیا ہے۔ اس کو بھی یہاں ڈسکس کر لیتے ہیں۔
Top