ایرانی فارسی میں 'مشرقِ وُسطیٰ' یا 'شرقِ اوسط' کے لیے 'خاورِ مِیانہ' رائج ہے۔ 'خاور' مشرق کو کہتے ہیں جبکہ 'میانہ' کا معنی 'وسطی' ہے۔ جبکہ افغان فارسی میں 'شرقِ میانہ' زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ تاجک فارسی میں 'شرقِ میانہ' اور 'خاورِ میانہ' دونوں کا استعمال نظر آیا ہے، لیکن اُس میں بھی الحال ایران...