انسانوں اور ریچھوں کی مداخلت سے تنگ آکر شیر نے اپنی جائے شکار بدل لی تھی اور یہ آخری شکار اس نے دابیدھر کی مشرقی پہاڑیوں پر اس جگہ سے چند میل دور ادھر کیا تھا جہاں میں گزشتہ شب اس کے انتظار میں بیٹھا تھا۔ یہ جگہ اونچی نیچی تھی اور کہیں کہیں ہی کوئی اِکّا دُکّا درخت دکھائی دیتا تھا۔
مشرقی پہاڑیوں...