۳۔ اس کو ہٹا لو ورنہ۔۔۔
جس دن خرگوش نے مینار بنایا تھا، اسی دن سے سب جانوروں نے کچھ نہ کچھ بنانا شروع کردیا تھا۔ ریچھ نے دو کمرے بنائے۔ بھیڑیے نے نیا دروازہ لگایا، لومڑ اپنی چھت پر نئی لکڑیاں جڑنے لگا۔
ایک دن خرگوش لومڑ کے مکان کے پاس سے گزرا۔ لومڑ چھت ٹھیک کرنے میں لگا ہوا تھا۔ ٹھکاٹھک ٹھکاٹھک...