"ہمت نہ ہارو سائمن! یہاں سے فرار کی کوئی نہ کوئی صورت نکلے گی۔" سام نے سائمن کا حوصلہ بڑھایا۔ کچھ دیر بعد اس نے باہر سوئے ہوئے مارش کو آواز دی، مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر اس نے مارش کو کئی آوازیں دیں، مگر مارش دوسری طرف منہ کئے سوتا رہا۔ اس کا پستول اس کے پاس پڑا تھا۔
"جانے کیا بات ہے؟" سام...