اس دلچسپ ماحول میں جس تیزی سے وقت گزر رہا تھا اس کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جب شہزادی کو بتایا گیا کہ کھانے کے کمرے میں چائے لگادی گئی ہے تو وہ کہنے لگیں کہ، "مجھے چائے بناکر یہیں دے دیں اس لیئے کہ میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا چاہتی"۔ چائے پینے کے دوران ہاتھی رفتہ رفتہ جانے شروع ہوگئے۔ کچھ تو...