انگلینڈ میں ٹرینز کے ماڈلز بھی اور سروس بھی اس قدر اچھی ہے کہ رشک آتا ہے۔ میں نے ٹرین پر بیسیوں سفر کیے لیکن صرف ایک بار ٹرین لیٹ تھی وہ بھی آنے میں نہیں بلکہ راستے میں متوقع متبادل راستے کے باعث۔ لیکن انہوں نے پورا ٹائم ٹرین میں اعلانیہ طور پر بار بار معذرت کی، سب کو کھانے پینے کی اشیاء مفت دیں...