جزیرے پر اتنی سیدھی لائن میں دکانیں بنی ہوئی تھٰیں کہ آدھا ناران کا بازار یاد آتا تھا۔ دوسری طرف تو پانی تھا اور پیچھے پہاڑ۔ جزیرے پر سگنلز اچھے تھے، بسیں چلتی تھیں۔ تاہم دکانیں اس وقت اکا دکا ہی کھلی تھیں۔ ہم نے وہاں بھی لمبی واک کی ، کچھ کھایا پیا اور اگلی فیری کا دو تین گھنٹے انتظار کیا جس...