لائبریریز تو ہمیشہ اپنی پسندیدہ ہیں۔ ان شاء اللہ اگلی کسی قسط میں ایک ایسی لائبریری کا ورچوئل وزٹ کرواؤں گی جو ایک لمبے عرصے تک یورپ کی سب سے بڑی لائبریری کے طور ہر جانی جاتی رہی۔ لیکن یہان کیمبرج میں میری پسندیدہ جگہ ایک بائیوٹیکنالوجسٹ کے طور پر وہ جگہ تھی جو ڈی این اے کی ڈسکوری کے ساتھ منسوب...