اس لڑی کا عنوان ظہیراحمدظہیر صاحب نے ہمارے کیمبرج میں ایک دن والے سفر نامے کے اس مراسلے میں ہمارے ذہن کے نہاں خانوں میں ڈالا۔ وگرنہ اس کا عنوان بھی محض یہیں تک ہوتا کہ لندن میں ایک دن وغیرہ۔ اسی لیے کہتے ہیں شاعروں کی صحبت میں زندگی بحر میں آ جاتی ہے اور جن کے پاس یہ صحبت میسر نہیں زندگی ان کی...