واپسی کے دوران بس میں بیٹھے بیٹھے یونیورسٹی آف ایڈن برا کا نیو کیمپس دیکھا جو تقریبا شہر سے باہر تھا، ایک سکھ اماں جی سے کافی یادگار ملاقات رہی جو گوردوارے جانے کے لیے شاید غلط بس میں سوار ہو گئی تھیں اور ایڈن برا کیسل بھی اسی سفر کے دوران ہی باہر باہر سے دیکھا اور گزرتے گئے۔ اگلا قیام یونیورسٹی...