نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر به صد قرن بِجویند، نیابند، کمال بلبلی چون تو خوش‌اِلحان به چمن‌هایِ خُجند (کمال خُجندی) اے کمال! اگر [مردُم] سو صدیوں تک تلاش کریں [تو بھی] اُنہیں خُجند کے چمنوں میں تم جیسا کوئی خوش اِلحان بلبل نہیں مل پائے گا۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر آن که کُنجِ قناعت به گنجِ دنیا داد فروخت یوسفِ مصری به کم‌ترین ثَمَنی (حافظ شیرازی) جس بھی شخص نے گوشۂ قناعت کو خزانۂ دنیا کے عوض میں دے دیا، اُس نے [گویا] یوسفِ مصری کو کسی کمترین قیمت کے عوض فروخت کر دیا۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یکی‌ست تُرکی و تازی در این مُعامَله حافظ حدیثِ عشق بیان کن بدان زبان که تو دانی (حافظ شیرازی) اے حافظ! اِس مُعاملۂ [عشق] میں تُرکی و عربی ایک [ہی] ہیں؛ تم جو [بھی] زبان جانتے ہو اُس میں (یا اُس کے ذریعے) حدیثِ عشق بیان کرو۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    "که سعدی راه و رسمِ عشق‌بازی چنان داند که در بغداد تازی" (سعدی شیرازی) سعدی راہ و رسمِ عشق بازی کو اِس طرح (یعنی اِس خوبی سے) جانتا ہے کہ جس طرح بغداد میں زبانِ عربی [جانی جاتی ہے]۔ گلستانِ سعدی کی اِس بیت کا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ: "سعدی راہ و رسمِ عشق بازی کو اِس طرح (یعنی اِس خوبی سے)...
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تازی فارسی زبان کے ذخیرۂ الفاظ میں میں 'عرب' اور 'عربی' کے لیے ایک فارسی لفظ 'تازی' بھی موجود ہے۔ اِس کلمے کی اصل کے بارے میں نظر آیا ہے کہ چونکہ اسلام سے قبل مردُمِ ایران کا سب سے اوّل رابطہ عربوں کے قبیلۂ طَے سے ہوا تھا، اِس لیے اُنہوں نے اُس قبیلے کی صفتِ نِسبی 'طائی' کو بالعموم تمام عربوں...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    منوچهری دامغانی اپنے حاسدوں اور دشمنوں کو مخاطَب کرتے ہوئے کہتے ہیں: من بسی دیوانِ شعرِ تازیان دارم ز بر تو ندانی خوانْد "اَلا هُبِّی بِصَحْنِکِ فَاصْبَحِین" (منوچهری دامغانی) مجھے عربوں کے کئی دیوانِ شعر حِفظ ہیں، [جبکہ] تم تو "اَلا هُبِّی بِصَحْنِکِ فَاصْبَحِین" کو بھی خواننا نہیں جانتے۔ ×...
  7. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    «اَندَرِین» سرزمینِ «شام» کے ایک رُومی-بازَنطینی قریے کا نام تھا، کہ جو اپنے تاک‌زاروں اور عالی‌کیفیت شراب کے لیے مشہور تھا۔ دورِ جاہلیت کے عرب شاعر «عَمرو بن کُلثوم تغلِبی» نے اپنے مُعَلّقہ کا آغاز جس بیت سے کیا ہے اُس میں شہرِ «اندَرِین» اور اُس کی شراب کا ذِکر آیا ہے: أَلاَ هُبِّي...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    منوچهری دامغانی اپنے حاسدوں اور دشمنوں کو مخاطَب کرتے ہوئے کہتے ہیں: من بِدانم علمِ طبّ و علمِ دین و علمِ نحو تو ندانی دال و ذال و راء و زاء و سین و شین (منوچهری دامغانی) میں علمِ طبّ، علمِ دین اور علمِ نحو جانتا ہوں؛ [جبکہ] تم تو دال و ذال و را و زا و سین و شین [بھی] نہیں جانتے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زینهار از کُنجِ عُزلت پایِ خود بیرون منِه کز بها اُفتاد یوسف تا بُرون آمد ز چاه (صائب تبریزی) خبردار! گوشۂ تنہائی سے اپنے پا کو بیرون مت نکالنا؛ کیونکہ یوسف جیسے ہی چاہ سے بیرون آیا، اُس کی قیمت گر گئی۔ × چاہ = کنواں
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سجدهٔ شکرش به دامانِ قیامت می‌کَشَد هر که را صائب شود آن طاقِ ابرو قبله‌گاه (صائب تبریزی) اے صائب! وہ طاقِ ابرو جس شخص کی بھی قبلہ گاہ بن جائے، اُس [شخص] کا سجدۂ شکر دامنِ قیامت تک طُول کھینچ جائے گا۔
  11. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    آرتېق ائیلر بادهٔ صافی منیم ویرانلېغېم دُرد ایلن تعمیر قېل، ساقی! پۏزولموش کؤنلۆمۆ (صائب تبریزی) بادۂ صافی میری ویرانی میں اضافہ کر دیتا ہے؛ اے ساقی! میرے ویران و پژمردہ دل کو دُرد کے ساتھ (یا دُرد کے ذریعے) تعمیر کرو۔ Artıq eylǝr badei-safi mǝnim viranlığım Dürd ilǝn tǝmir qıl, saqi, pozulmuş...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) گفتم به طبیب: "دارُویی فرمایی؟" نبضم بِگرفت از سرِ دانایی گفتا که "چه درد می‌کند؟ بِنْمایی؟" بُردم دستش سُویِ دلِ سودایی (مولانا جلال‌الدین رومی) میں نے طبیب سے کہا: "کیا تم کوئی علاج فرماؤ گے؟" اُس نے از رُوئے دانائی میری نبض پکڑ لی۔ اُس نے کہا کہ "کیا چیز درد کر رہی ہے؟ دِکھاؤ گے؟" میں...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افغانستان کے ادبیات شناس و بیدل شناس محمد کاظم کاظمی نے بیدل کی شاعری کی تفہیم میں مدد کے لیے 'کلیدِ درِ باز' کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے۔ اُس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ بیدل نے ایک بیت میں فقہی مذاہب کو طنزاًَ یاد کیا ہے، کیونکہ اکثر اہلِ تصوف اہلِ مدرَسہ اور خشک فقیہوں کو زیادہ خوب نظر سے نہیں...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زین آتشِ نهفته که در سینهٔ من است خورشید شعله‌ای‌ست که در آسمان گرفت (حافظ شیرازی) خورشید [در حقیقت] میرے سینے کے اندر کی اِس آتشِ پنہاں سے [نکلا] ایک شعلہ ہے، جو آسمان میں [جا کر] جلنے لگا۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ادبیاتِ فارسی کے طالبِ علموں کو یہ چیز معلوم ہونی چاہیے کہ کلاسیکی فارسی میں لفظِ 'مذہب' عموماً فقہی مذاہب یا اسلامی فرقوں کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای بسا معنی که از نامحرمی‌هایِ زبان با همه شوخی مقیمِ نسخه‌هایِ راز مانْد (بیدل دهلوی) کتنے ہی معانی [ایسے] ہیں جو [اپنی] تمام تر شوخی کے باوجود زبان کی نامَحرَمیوں کے باعث نُسخہ ہائے راز میں مُقیم رہ گئے۔ × مصرعِ ثانی میں 'نسخه‌هایِ راز' کی بجائے 'پرده‌هایِ راز' بھی نظر آیا ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری ہر نَفَس آوازِ عشق می‌رسد از چپ و راست - مولانا جلال الدین رومی

    شمس الدین احمد افلاکی نے آگاہ کیا ہے کہ مولانا ہی کی زندگی میں یہ غزل ماوراءالنہر میں بھی مشہور ہو گئی تھی: "همچنان منقول است که چون این غزل و خبرِ ظهورِ مولانا در عالم منتشر شد، اکابرِ بخارا و دسته‌ای از علماء و شیوخ لا ینقطع به روم آمده زیارتِ آن حضرت را درمی‌یافتند و از آن بحرِ معانی...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری ہر نَفَس آوازِ عشق می‌رسد از چپ و راست - مولانا جلال الدین رومی

    شمس الدین احمد افلاکی (وفات: ۷۶۱ھ) اپنی کتاب 'مناقب العارفین' میں لکھتے ہیں: "....کرامِ اصحابِ عظام روایت کردند که ملک شمس‌الدینِ هندی که ملکِ مُلکِ شیراز بود رقعه‌ای به خدمتِ اعذبُ‌الکلام و الطف‌ُالانام شیخ سعدی رحمه الله اصدار کرده استدعا نمود که غزلی غریب که محتوی بر معانیِ عجیب باشد از آنِ...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فارسی سے ترجمہ کرتے وقت ایک چیز کا خیال رہنا چاہیے کہ چند فارسی الفاظ ایسے ہیں جن کے معانی اردو میں آ کر حالا تبدیل ہو چکے ہیں۔ مثلاً 'خودداری' معاصر اردو میں "عزتِ نفس کا پاس" کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے، لیکن فارسی میں اِس کا بنیادی معنی 'بُردباری و شکیبائی' ہے، جو اردو میں بھی اِس لفظ کا...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به رُویِ نَکهَتِ گُل غُنچه هرگز در نمی‌بندد ز حُسنِ خُلق ممکن نیست در دل‌ها نگُنجیدن (بیدل دهلوی) غُنچہ، گُل کی خوشبو کے چہرے پر ہرگز در بند نہیں کرتا؛ حُسنِ خُلق سے دلوں میں نہ سمانا ممکن نہیں ہے۔ (یعنی غُنچہ نکہتِ گُل کو اپنے نزد آنے سے کبھی نہیں روکتا۔ پس معلوم ہوا کہ جو شخص اخلاقِ حسنہ اور...
Top