'سَبْکِ ہندی' میں 'ہند' جغرافیائی ہے، اِس سے ذہن ہندی زبان کی جانب منتقل نہیں ہونا چاہیے۔ 'سبکِ ہندی' کو معمولاً 'ہندی' اِس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ جو فارسی شعراء اِس کے نمائندے تھے وہ یا تو ہند میں متولّد ہوئے تھے یا پھر ایران و ماوراءالنہر سے ہند آئے تھے۔ 'سبکِ ہندی' زبان و خیال کے ایک خاص...