نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    شوکت بخاری بھی اُن فارسی شعراء کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں گذشتہ صدی تک ایران میں کوئی جانتا بھی نہ تھا، لیکن جو عثمانی دیار کے ایک محبوب ترین فارسی شاعر تھے، اور جنہوں نے اپنی بعد کی صدیوں کی عثمانی شاعری پر بِسیار زیادہ اثر ڈالا تھا۔ تُرکستان اور دیارِ مُغلیہ میں بھی شوکت بخاری کی شہرت کم نہ...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رویِ شاهانِ ستم‌گر گر کنی نیکو نظر سرخ از خونابهٔ اشکِ فقیری بوده‌است (شوکت بخاری) اگر تم ستم گر پادشاہوں کے چہروں پر غور سے نگاہ کرو [تو تمہیں نظر آئے گا کہ] وہ کسی فقیر کے اشکِ خونیں سے سُرخ ہیں۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کرده عاجز عاشقان را پنجهٔ نظّاره‌اش چشمِ شوخِ او غزالِ شیرگیری بوده‌است (شوکت بخاری) عاشقوں کو اُس کے نظارے کے پنجے نے عاجز کر دیا ہے؛ اُس کی چشمِ شوخ شیر کا شکار کرنے والی غَزال ہے۔
  4. حسان خان

    معروف ایرانی گلوکارہ 'گُوگُوش' آذربائجانی تُرک ہیں، جن کے والدین جمہوریۂ آذربائجان سے ہجرت کر کے...

    معروف ایرانی گلوکارہ 'گُوگُوش' آذربائجانی تُرک ہیں، جن کے والدین جمہوریۂ آذربائجان سے ہجرت کر کے ایران آئے تھے۔
  5. حسان خان

    آیریلیق - ایرانی گلوکارہ گُوگُوش (تُرکی متن + اردو ترجمہ)

    متن: گئجه‌لر فکریندن یاتا بیلمیرم بو فکری باشېمدان آتا بیلمیرم گئجه‌لر عشقیندن یاتا بیلمیرم نئیله‌ییم که سنه چاتا بیلمیرم آیرېلېق، آیرېلېق، آمان آېرېلېق هر بیر درددن اۏلار یامان آیرېلېق اوزوندور هجریندان قارا گئجه‌لر بیلمیرم من گئدیم هارا گئجه‌لر ووروبدور قلبیمه یارا گئجه‌لر آیرېلېق، آیرېلېق،...
  6. حسان خان

    البانیہ کے قومی شاعر نعیم فراشری نے اپنی تُرکی کتاب 'قواعدِ فارسیہ بر طرزِ نوین' (۱۸۷۱ء) کے...

    البانیہ کے قومی شاعر نعیم فراشری نے اپنی تُرکی کتاب 'قواعدِ فارسیہ بر طرزِ نوین' (۱۸۷۱ء) کے مقدّمے میں فارسی کو 'زبانِ شَکَرفشاں' کہا ہے۔
  7. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "پیامِ منیژه به بیژن بگفت دو رخسارِ بیژن چو گل برشکفت" [منیژہ کی دایہ نے] منیژہ کا پیغام بیژن سے کہا؛ بیژن کے دونوں رُخسار گُل کی طرح کِھل اُٹھے۔ ابھی شاہنامۂ فردوسی کی مندرجۂ بالا بیت نظر سے گذری تو ذہن میں آیا کہ اگرچہ 'شکفتن' اور 'برشکفتن' میں کوئی اہم معنائی فرق تو نہیں ہے، لیکن اُن دونوں...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبنمِ خود را به راهِ آفتاب انداختن دیده را محوِ رُخ خورشیدرُویان کردن است (شوکت بخاری) [اپنی] چشم کو خورشید رُو [معشوقوں] کے چہرے میں محو کرنا ایسا ہے گویا اپنی شبنم کو آفتاب کی راہ میں ڈالنا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رِشتهٔ نظّارهٔ خودبین کم از زُنّار نیست چشم پوشیدن ز خود خود را مسلمان کردن است (شوکت بخاری) نگاہِ خود بیں کا دھاگا زُنّار سے کم نہیں ہے؛ اپنے آپ سے چشم پوشی کرنا خود کو مسلمان کرنے [جیسا] ہے۔
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    البانیہ کے قومی شاعر محمد نعیم فراشری نے اپنی اوّلین کتاب 'قواعدِ فارسیه بر طرزِ نوین' (۱۸۷۱ء) کے مقدّمے میں فارسی زبان کو 'زبانِ شَکَرفشاں' کہا ہے: "قواعد هر لسانڭ اناختاری و سهولتله تحصیلنڭ اعظم مداری اولوب بزجه اهمیتی مسلم اولان زبان شکرفشان فارسینڭ طرز نوین اوزره قیلقلوسی بولنمدیغندن ترتیبنه...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری بر تربتِ خواہر - نعیم فراشری (شاعرِ ملیِ البانیہ)

  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاموشیِ اربابِ سخن قطعِ حیات است مِقراض بُوَد بستنِ لب تارِ نَفَس را (شوکت بخاری) اربابِ سُخن کی خاموشی قطعِ حیات ہے؛ لب کا بند کرنا تارِ نَفَس کے لیے قینچی ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای فُروغِ عشق! بی تو زیستن بدتر است اندر جهان از نیستن (نعیم فراشری) اے روشنیِ عشق! دنیا میں تمہارے بغیر زندگی کرنا نابود ہونے سے بدتر ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری بر تربتِ خواہر - نعیم فراشری (شاعرِ ملیِ البانیہ)

    یہ کتاب مل گئی۔ :) قواعدِ فارسیه بر طرزِ نوین پس نوشت: یہ کتاب کا حصۂ اوّل ہے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از قناعت طینتِ ما را مُخمّر کرده‌اند تر ز آب و دانهٔ خویش است نانِ خشکِ ما (شوکت بخاری) ہماری فطرت کو قناعت سے تخمیر کیا گیا ہے؛ ہمارا خُشک نان خود کے آب و دانہ سے تر ہے۔ دیوانِ شوکت بخاری کا ایک خوش خط قلمی نسخہ: ربطِ اول ربطِ دوم
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خوابم از دیده چُنان رفت که هرگز ناید خوابِ من زهرِ فراقِ تو بِنوشید و بِمُرد (مولانا جلال‌الدین رومی) میری چشم سے نیند اِس طرح چلی گئی کہ [اب] ہرگز [واپس] نہیں آئے گی؛ میری نیند نے تمہارے فراق کا زہر نوش کیا اور مر گئی۔
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی میں 'ردِّ عمل' تو استعمال نہیں ہوتا، لیکن 'عکس‌ُالعمل' ضرور مستعمَل ہے جو 'واکُنِش' کا ہم معنی ہے۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری رویِ یار من چو زیرِ زلف تابان می‌شود - سلطان بایزیدِ ثانی 'عدلی'

    رویِ یارِ من چو زیرِ زلف تابان می‌شود گوییا ماهی‌ست کو از ابر رخشان می‌شود بلبل‌آسا می‌کنم صد نوحه از سوزِ درون چونکه آن گل‌برگِ من از ناز خندان می‌شود چون ندیدم رویِ خوبت دادنِ جان پیش از این گرچه مشکل بود بر من این دم آسان می‌شود ساعتی گر دور گردد چشمم از دیدارِ تو سر به سر عالَم به جسمِ من چو...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ساعتی گر دور گردد چشمم از دیدارِ تو سر به سر عالَم به جسمِ من چو زندان می‌شود (سلطان بایزیدِ ثانی 'عدلی') اگر ایک ساعت [بھی] میری چشم تمہارے دیدار سے دور ہوتی ہے تو [یہ] تمام کا تمام عالَم میرے جسم کے لیے زندان کی مانند ہو جاتا ہے۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر رباعی کے مصرعِ اول میں 'آفتاب' اور 'تابان' کے درمیان اضافت سمجھی جائے تو بیتِ اول کا مفہوم یہ ہو گا: معشوقہ آفتابِ تاباں کی مانند گردش کر رہی ہے، [جبکہ] عاشق ذرّے کی مانند گرداں ہو رہا ہے۔ یا: معشوقہ جب آفتابِ تاباں ہو جائے تو عاشق ذرّے کی طرح گرداں ہو جائے۔ لیکن اگر 'آفتاب' اور 'تابان' کے...
Top