نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد محمد عدنان اکبری نقیبی کے ایک ہزار مراسلے

    آپ کو بہت مبارک ہو نقیبی صاحب۔ آپ خوش ذوق و خوش طبع انسان ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کی دلی مرادیں پوری فرمائیں :)
  2. محمد وارث

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    واقعی برادرم، اور یہ الزام تو نظامت چھوڑنے کے بعد بھی پیچھا نہیں چھوڑتے :)
  3. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    "تصوف" کو مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ سرے سے "اسلامی" مانتا ہی نہیں اور اس پر ہندؤں کے سنیاس، عیسائیوں کی رہبانیت، پارسیوں کی روایات، بدھ مت کی اقدار اور یونانیوں کے نوفلاطونی فلسفے کے اثرات بتائے جاتے ہیں :)
  4. محمد وارث

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    ایسا ہو بھی سکتا ہے زیک، عام طور پر تو جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے لوگ خشک مزاج تر ہوتے چلے جاتے ہیں، لیکن اس کا اُلٹ بھی ممکن ہے۔ :) "عمر شریف" اب مڈ فورٹیز میں آ گئی ہے، 'ففٹی' کی گنتی شروع کر دی ہے :)
  5. محمد وارث

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    آپ دوستوں کا مشاہدہ بالکل صحیح ہے۔ مذکورہ "خشک مزاجی" ذمہ داری کی تھی اور ایک احتیاط کی کہ کہیں بھول چوک سے بھی کوئی 'جانبداری' والا مراسلہ نہ پوسٹ ہو جائے سو سب سے بہتر حل یہی تھا کہ میں مراسلے ارسال ہی نہ کروں۔ محفل پر کم و بیش، میرا وقت اب بھی اتنا ہی گزرتا ہے جتنا نظامت کے دنوں میں، لیکن...
  6. محمد وارث

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    شکریہ نقیبی صاحب نوازش آپ کی۔ نہیں یہ سنہرا دور ہرگز بھی نہیں تھا بلکہ مشکلات سے اَٹا ہوا دور تھا :)
  7. محمد وارث

    تھوڑا سا گلہ بھی سن لے * ادب دوست

    یہ شک مجھے بھی پڑا تھا، باقی اللہ ہی بہتر جانتا ہے یا امام و امامیات والے :)
  8. محمد وارث

    جب بیوی میکے جاتی ہے تو ۔۔۔۔

    مطلب نیا نو دن پرانا سو دن :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ناصح سخنِ ساختہ ات پُر نمکین است رحم است بزخمے کہ تو مرہم شدہ باشی ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل اے ناصح، تیری بنائی ہوئی باتیں تو نمک سے اَٹی پڑی ہیں، رحم اُس زخم پر کہ جس کا مرہم تُو بنا ہوگا۔
  10. محمد وارث

    پٹاخہ عورتیں

    چلو جی بات ختم ہوئی، آپ کا پٹاخہ بھی چل ہی گیا :)
  11. محمد وارث

    جب بیوی میکے جاتی ہے تو ۔۔۔۔

    اتنے سخت کہ اگر بیلن ان سے ٹکڑائے تو بیلن ٹوٹ جائے ان کو کچھ بھی نہ ہو :)
  12. محمد وارث

    برائے اصلاح: خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں

    جی بعض حالات میں 'کہ' یا کے متبادل کے طور پر آ سکتا ہے۔ مذکورہ شعر میں بھی آ جائے گا اگر دوسرے مصرعے کے آخر میں ایک سوالیہ نشان بھی لگا دیں، "کہ ہم نے خود سے ہی یہ سارے مفروضے بنائے ہیں؟" ویسے تو 'مفروضہ بنانا' پر بھی مزید غور ہونا چاہیے! :)
  13. محمد وارث

    فینکس کی فضاؤں سے

    سنا ہے اس رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین (ایم بی بی ایس و پی ایچ ڈی) کوئی جہاز وغیرہ دے رہا ہے، وہاں ٹرائی کر لیں خان صاحب :)
  14. محمد وارث

    برائے اصلاح: خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں

    اچھی غزل ہے عاطف صاحب، عمدہ اشعار ہیں۔ 1۔ یا کا الف گرانا شاید جائز نہیں ہے۔ 2۔ اس شعر کے دونوں مصرعوں میں تلازمے کی کمی ہے۔ یعنی 'شمیم و گُل' چمن میں بربادی کیونکر اور کیسے لائے ہیں، اس کا بھی اشارہ یا قرینہ چاہیے شعر میں، الا یہ کہ 'شمیم' و 'گُل' اسمائے معرفہ ہوں :) خزاں سے کیوں ہو ناراضی،...
  15. محمد وارث

    فتح قسطنطنیہ

    اردو یا ہندی ڈبنگ والی فلمیں بھی بس گزارہ ہی ہوتی ہیں، ڈائیلاگز کا حُسن اُڑن چھو ہو جاتا ہے :)
  16. محمد وارث

    جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ

    میرے اٹھارہ سالہ سگے ماموں بس اسی قسم کے ایک ایڈونچر میں جان کھو بیٹھے تھے۔ میں بہت چھوٹا تھا ان دنوں۔ آدھی رات کو سینما میں فلم دیکھ کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں کہیں کچھ چوروں کو چوری کرتے دیکھ لیا، للکارا، وہ تین چار تھے، سر میں شدید ضرب آئی اور ایک آدھ گھنٹے کے اندر جاں بحق ہو گئے۔
  17. محمد وارث

    آپ کے کتنے بچے ہیں؟

    جی نہیں اصلی میٹھی مٹھائی، شوگر فری مٹھائی تو بس زہر ہی ہوتی ہے :)
  18. محمد وارث

    آپ کے کتنے بچے ہیں؟

    اللہ تعالیٰ آپ کو صالح اولاد عطا فرمائیں۔آمین!
  19. محمد وارث

    رمضان آ گیا ہے

    میرے خیال میں کئی عربی الاصل الفاظ ایسے ہیں جن میں پے در پے تین حرکات وارد ہوتی ہیں، اردو میں ان کو دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے یعنی تین حرکات کے ساتھ بھی اور درمیانی حرکت کو ساکن کر کے بھی جیسے رَمَضَان ہے اسی طرح کے دیگر الفاظ میں حَرَکَت اور بَرَکَت وغیرہ ہیں۔ ریختہ سے کلاسیکی اُستاد...
  20. محمد وارث

    ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر

    میرے خیال میں تو ایسا ہی ہونا چاہیے قریشی صاحب، یعنی الف کا وصال حروفِ علت یا ہائے ہوز سے نہیں کروانا چاہیے۔
Top