نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    ہمیں تو خیر'خیر سگالی' میں گاف کی موجودگی سب سے زیادہ کَھلتی ہے :)
  2. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    اس کو "ایک مشہور" شاعر نے اپنے رنگ میں یوں کہا ہے :) وفاداری بشرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
  3. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ جو بھی چیز میرے علم میں اضافہ کرے یا پہلے سے موجود تھوڑے بہت علم کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو وہ سب مطالعے ہی کا حصہ ہیں چاہے وہ یو ٹیوب پر ویڈیوز ہوں یا میرے ہاتھ میں موجود کوئی کتاب یا کچھ اور :)
  4. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    اور میں اس طرح کی تقاریر یا لیکچرز یا محافل یا مجالس یا دروس کو بھی "مطالعہ" ہی کا حصہ سمجھتا ہوں :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قصّۂ سوزِ دلِ پروانہ را از شمع پُرس شرحِ ایں آتش نداند جز زبانے سوختہ مولانا عبدالرحمٰن جامی پروانے کے سوزِ دل کا قصہ شمع سے پُوچھ کہ اِس آگ (اور جلنے) کی شرح کسی جلے ہوئے کی زبان کے علاوہ کوئی بھی نہیں جانتا۔
  6. محمد وارث

    مبارکباد لاریب مرزا آپا کو سالگرہ مبارک ہو

    خان صاحب یہ سارے دل ہی بہت تیزی سے دھڑک رہے ہیں، یعنی حد سے زیادہ تیزی سے۔ "سائنَس ٹیکی کارڈیا" ہے یہ، دیکھیے گا کہیں کوئی ڈاکٹر آپ کو "بیٹا بلاکر" نہ کھلا دے، یہاں کئی ایک ڈاکٹرز پائے جاتے ہیں :)
  7. محمد وارث

    آج کی تصویر

    گرمیوں میں تین کپ چائے روزانہ میں بھی پیتا ہوں، شاید کوئی "فضا" ہمیں بھی سلام بھیج ہی دے :)
  8. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    اہل تشیع کے اصول دین میں ایک 'عدل' کا اصول ہے۔ دیگر مسلمانوں کے نزدیک عادل ہونا اللہ تعالیٰ کی فقط ایک صفت ہے لیکن ان کے ہاں اللہ نے عدل اپنے آپ پر واجب کیا ہوا ہے یعنی نیکو کار کے لیے لازمی جزا اور خطاکار کے لیے لازمی سزا جب کے دیگر مسلمان اس چیز کو اللہ کے لیے واجب نہیں سمجھتے بلکہ جزا اور سزا...
  9. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    وہ سب غیر حاضریوں اور ناہنجاریوں کے ریکارڈز ہیں۔ لگتا ہے آپ ماسٹر جی سے مار پڑوا کر ہی چھوڑیں گے۔ :)
  10. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    مطالعہ زیدی صاحب!
  11. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    لیکن اس کے باوجود چوہدری صاحب قریب قریب سارے مسلمانوں کا عقیدہ ہے (سوائے شیعہ کے) کہ اللہ جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے جہنم میں داخل کر دے چاہے وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو! سو سوائے اُس کے فضل کے اور کسی بھی چیز کی "گارنٹی" نہیں ہے۔
  12. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    جی ہاں ہندوستانی شیعوں کا موقف یہ تھا کہ بابری مسجد کو "شفٹ" کرنے کی بات مان لی جاتی اور یہی کچھ بی جے پی کہتی تھی وجہ یہ ہے کہ شیعہ اصول میں ہے کہ غصب کی زمین پر مسجد نہیں بن سکتی اور وہاں کے شیعہ سمجھتے تھے کہ مذکورہ جگہ غصب کر کے اس پر بابری مسجد بنائی گئی تھی۔ دوسرے حصے پر کیا عرض کروں، ظلم...
  13. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    انڈیا میں بھی حنفی اکثریت میں ہیں سو ایک مجلس کی تین طلاقوں والے ایشو پر بہت شور مچے گا دیو بندیوں اور بریلویوں دونوں کی طرف سے کہ دونوں ہی حنفی ہیں۔ شیعہ نے بابری مسجد کیس میں بھی ان کا کُھل کر ساتھ نہیں دیا تھا اور اس مسئلے پر بھی نہیں دیں گے۔ طلاق کے بعد مطلقہ کو نان نفقہ دینا سارے مسلمانوں...
  14. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    انڈیا میں یہ مسئلہ دوبارہ سامنے آیا ہے یعنی ایک ہی مجلس میں تین طلاقوں کا۔ اس سے پہلے اسی کی دہائی میں 'شاہ بانو کیس' میں بھی بہت گرد اُڑی تھی یعنی طلاق کے بعد مطلقہ کو نان نفقہ دینا۔ بی جے پی مسلم پرسنل لاء کو ختم کرانے کے مشن پر ہے :)
  15. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں اس "بنے ہی بنے" کی؟
  16. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    اور بھی اشتراک ہیں، جیسے بسم اللہ کا الحمد شریف کا حصہ ہونا، لیکن جہاں بُعد ہے وہاں حد سے زیادہ ہی ہے۔
  17. محمد وارث

    میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

    کہنے کا مقصد یہ تھا سید صاحب کہ اہل حدیث اور شیعہ میں جہاں کچھ مسائل پر اشتراک ہے وہاں اکثر و بیشتر مسائل میں بعد المشرقین ہے۔ سو میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ دونوں میں سے کون صحیح ہے اس لیے دونوں کو صحیح کہہ دیا، ہمارا کیا ہے جی، "ماسٹر" جانے ماسٹر کا کام جانے :)
Top