کچھ نہیں بہن جی، وہی جو پچھلے دس بارہ سالوں سے ہوتا آ رہا ہے۔ "تاریخی شورش" آپ نے صحیح لکھا، لیکن اس بار زیادہ دوست معطل ہوئے ہیں اور یہ واقعی افسوس ناک ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
معذرت خواہ ہوں نقیبی صاحب، کل میں نے سوچا تھا اس بارے میں لیکن ایک فقط 'افسوس' کرنے پر میری وہ مدارات ہوئیں کہ توبہ کرتے ہی بنے اور بے اختیار جاوید قریشی مرحوم کا ایک شعر یاد آ گیا:
ہم کو اپنی خبر نہیں یارو
تم زمانے کی بات کرتے ہو
تار و پود ہستی ام بر باد رفت اما نرفت
عاشقی ہا از دلم، دیوانگی ہا از سرم
رھی معیری
میری ہستی کا تانا بانا بکھر کر ہوا میں چلا گیا لیکن دل سے عاشقیاں اور سر سے دیوانگیاں نہ گئیں۔
جہاں تک میرے ناقص علم میں ہے، "محفل" پر بھڑاس نکالنے کے لیے محفل کے باہر ایک آدھ پلیٹ فارم بنے ہوئے ہیں لیکن وہاں چونکہ کوئی ہتھے یا بقول آپ کے "ٹاہے" نہیں چڑھتا تو پھر یہاں جو نظر آ جائے :)
میرے تینوں بچے آج صبح جتنے خوش تھے اتنا خوش میں نے اُنہیں شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔ مہینے بھر سے گھر سے بھاگا ہوا پالتو بِلا موسوم بہ "بِلُّو" آج صبح فجر کے وقت چیختا چلاتا گھر واپس لوٹ آیا :)
ابھی تین دن پہلے تک سوشل میڈیا پر ڈی پی تبدیل کرنے والوں کو لعن طعن کا نشانہ بنانے والے اب خود اسی رنگ میں رنگے گئے ہیں۔ پس ثابت ہوا کہ اگر اُن کا فعل غلط تھا تو اِن کا بھی غلط ہے اور اگر اِن کا درست ہے تو اُن کا بھی درست تھا۔