نتائج تلاش

  1. نبیل

    بےروزگاری اور مہنگائی کا حل عوامی سطح پر

    السلام علیکم، میرے خیال میں فیصل نے یہ ایک نہایت اچھے موضوع کا آغاز کیا تھا۔ فاروق بھائی نے اسے فورم کا بہترین تھریڈ‌ بھی قرار دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس تجاویز آگے نہیں آ رہیں۔ اوپر گرامین بینک کی مثال پیش کی گئی تھی۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم گرامین بینک کے طریقہ کار...
  2. نبیل

    معلومات برائے : لوکل ہوسٹ پر ڈاؤن لوڈ انجن قائم کرنا

    آپ پہلے اس کی انسٹالیشن کی ہدایات پڑھ لیں جو کہ آپ کو install_guide.html فائل میں مل جائیں گی۔ سب سے پہلے config.php فائل ایڈٹ کرکے اس میں ڈیٹابیس کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد اپنے براؤزر کے ذریعے paFileDB کی install فولڈر میں جائیں، اس طرح انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔...
  3. نبیل

    بےروزگاری اور مہنگائی کا حل عوامی سطح پر

    کیا کسی کے پاس اس سلسلے میں واقعی کوئی قابل عمل منصوبہ ہے یا پھر زبانی جمع خرچ تک ہی بات رہے گی؟
  4. نبیل

    گر ساتھ میں ہو تم تو

    لیکن سمجھ نہیں آئی کہ آخر 5 دسمبر 2007 والے عشق کا انجام ہوا کیا تھا ؟ ;)
  5. نبیل

    معلومات برائے : لوکل ہوسٹ پر ڈاؤن لوڈ انجن قائم کرنا

    ڈاؤنلوڈ انجن صحیح کام نہیں کرتا۔ اس کی جگہ paFileDB استعمال کرکے دیکھیں۔ میں نے اسے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرکے دیکھا ہے اور یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
  6. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    میرے لیے کسی سوفٹویر کی مکمل ٹیسٹنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اب ایک مرتبہ اردو پی ایچ پی فیوژن کے بگ اکٹھے ہو جائیں گے تو انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔
  7. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    یہاں پر رجسٹریشن کے صفحے پر تو اردو لکھی جا رہی ہے۔ البتہ انسٹالیشن کے وقت ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے اردو ایڈیٹر دستیاب نہیں ہوتا۔
  8. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    آپ کے ہوسٹ پر فائل کے پرمیشن کا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی باقی انسٹالیشن مکمل ہو گئی ہے تو آپ config.php خود سے لکھ کر اسے ہوسٹ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس فائل میں ڈیٹابیس سے متعلق انفارمیشن شامل کی جانی چاہیے۔ لوکل ہوسٹ والی ایرر سے لگ رہا ہے کہ config.php فائل میں ڈیٹابیس کی انفارمیشن...
  9. نبیل

    سوات: لڑکیوں کا سکول نذرِ آتش

    حوالہ: سوات: لڑکیوں کا سکول نذرِ آتش، بی بی سی اردو صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے لڑکیوں کے ایک سکول کو نذر آتش کیا ہے جس سے سکول کی عمارت مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی رات چار باغ کے...
  10. نبیل

    مبینہ توہین رسالت پر ہندومزدورہلاک

    حوالہ: بوڑھے باپ پرتوہین رسالت کا خوف ، بی بی سی اردو ساٹھ سالہ پربھو داس اپنے شہر میں اتنے خوفزدہ کبھی نہیں رہے جتنا خوف انہیں آجکل محسوس ہو رہا ہے۔ میرپور خاص کے مارواڑی ہندو محلے میں وہ اپنے گھر کو دن میں بھی اندر سے کنڈی لگا کر بیٹھتے ہیں ۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں...
  11. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    راجہ صاحب، آپ config.php اور setup.php کو چھوڑ کر باقی ساری فائلوں کو پرانی فائلوں پر اوور رائٹ کر دیں۔ اس طرح بھی ٹھیک چلنا چاہیے۔
  12. نبیل

    انٹرویو انٹرویو گپ شپ

    میرے خیال میں تمام انٹرویوز کے روابط ایک جگہ ہونا فائدہ مند رہے گا۔ اس کام کو امن خود بھی کر سکتی ہیں اور اگر کوئی ربط رہ جائے تو تعبیر یا ڈیمسل اس کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔
  13. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    مجھے کئی جگہ اردو ترجمہ بھی تصحیح طلب نظر آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مرتبہ تجاویز اکٹھی ہو جائیں تو اسے بھی اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
  14. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    شکریہ راجہ صاحب۔ میں نے آپ کی نشاندہی کے گئے تمام بگ دور کر دیے ہیں اور ڈاؤنلوڈ کو بھی اپڈیٹ کر دیا ہے۔ آپ اپڈیٹ کردہ پیکج ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
  15. نبیل

    انٹرویو اپڈیٹ کی جگہ گپ شپ

    میں نے یہ پیغامات انٹرویو اپڈیٹ تھریڈ سے علیحدہ کر دیے ہیں۔
  16. نبیل

    بچوں کے لیے اردو میں کامکس تیار کرنے کی تجویز!

    شکریہ باسم، یہ شاید کامکس کو سکین کیا گیا ہے۔ اسے اس کے سورس کے بغیر ترجمہ کرنا کافی دقت طلب کام ہوگا۔ البتہ اردو میں کامکس میرے خیال میں واقعی ایک نیا آئیڈیا ہوگا۔ کم از کم میرے علم میں بچوں کے لیے اردو میں کوئی کامکس موجود نہیں ہیں۔ کسی زمانے میں نوائے وقت میں محمود احمد قاضی بچوں کے لیے...
  17. نبیل

    پس پسِ نوشت - خود نوشت سوانح کا تنقیدی تجزیہ

    حوالہ: خود نوشت کا فن اور ڈاکٹر پروازی، بی بی سی اردو ڈاکٹر پرویز پروازی نے سویڈن میں قیام کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ضرورتوں کے تحت اُردو کی کچھ خود نوشت سوانح عمریاں پڑھیں تو اس صِنف میں انھیں خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی اور پھر وہ پاک و ہند میں پھیلے ہوئے اپنے دوستوں، شناساؤں اور کرم فرماؤں سے...
  18. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    السلام علیکم، اگرچہ اردو زبان میں فورم اور بلاگ بنانے کے لیے کئی اچھے سوفٹویر منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن کسی ایسے آسان کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے جس کی مدد سے ایک عام استعمال کی اردو ویب سائٹ بنانا ممکن ہو۔ اگرچہ اردو جملہ 1.0.12 کی شکل میں ایک اچھا اردوکونٹینٹ منیجمنٹ...
  19. نبیل

    تعارف شہر دوستاں میں آمد

    خوش آمدید سالک زیدی۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ آپ کافی عرصے سے محفل فورم سے واقف ہیں اور اب تحریری اردو سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ ممبر بنے ہیں۔ آپ کی پوسٹ سے تو یہی لگ رہا ہے کہ اب آپ کو اس سلسلے میں خاصا عبور حاصل ہو چکا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت اس محفل میں اچھا گزرے گا۔
  20. نبیل

    4 مئی 1799 ٹیپو سلطان کا یوم شہادت

    عارف، اعجاز اختر صاحب اسی طرح ہندوستان کی بات کرتے ہیں جیسے ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ برائے مہربانی گفتگو کو موضوع پر ہی رکھیں۔
Top