اگر انٹرویو کے لیے کہہ رہے ہیں تو ان کے انٹرویو کی لڑی سر ورق پر ہی ہے، سوال داغتے جائیے۔ ہم نے یہ پہلے batch کی فہرست ان لوگوں کی بنائی تھی جو آجکل ایکٹو بھی ہیں اور ان کے انٹرویو کی کوئی لڑی بھی نظر سے نہیں گزری غالبا۔
یہ پراجیکٹ وہی لیڈ کریں گے ان شاء اللہ۔ جس جس نے ہم سے سوال پوچھنے ہیں (ہمارے انٹرویو تھریڈز میں) جلدی پوچھ لیں پھر ہم لا رہے ہیں سوالوں کا پنڈورا باکس آپ کے شہر میں۔ دیکھتے رہئیے اردو محفل نیوز!
اس سے اگلا سوال ہے کہ مزاج کی شگفتگی ایک سوشل ڈیلنگ ٹیکٹک ہے یا یہ گھر میں بھی تقریبا ہمہ وقت برقرار رہتی ہے؟ ( کیونکہ کسی رومینٹک ہیرو سے کسی نے سوال کیا تھا کہ گھر پہ بھی رومینٹک ہو تو اس نے کہا تھا کہ سرکس والے کیا اپنے گھر جا کے الٹا لٹکتے ہیں؟ :D )
اس سے اگلا سوال یہ ہے کہ ایک ایسے کیرئیر میں جو ہمہ وقت دماغ کی دہی وغیرہ بنائے رکھتا ہو، اپنی ذہنی و جسمانی ان دا لانگ رن برقرار رکھنے کے لیے کیا خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں؟ بچپن میں سنا تھا کہ دماغ کے زیادہ استعمال سےانسان جلدی فزیکلی ویک ہوتا ہے، کیا یہ سچ ہے یا کہانیاں بنی ہیں؟
آپ سے اگلا سوال ہے کہ ایک سائنسدان کے طور پر کامیاب کیرئیر کے لیے کون سی چند باتیں ہیں جو آپ کو بیس سال قبل پتہ ہوتیں یا بعد میں آنے والوں کو پہلے پتہ ہوں تو زیادہ آسانی ہو؟ (آسکنگ فار آ فرینڈ نیمڈ مریم )
عبداللہ محمد
ظفری
فیصل عظیم فیصل
محمد عبدالرؤوف
الف نظامی
الشفاء
سیما علی
آپ کے انٹرویو کے لیے اجازت درکار ہے۔ اگر پہلے کوئی لڑی بن چکی ہے تو وہ بھی پیسٹ کیجیے گا۔
میرا کامن جغرافیے کا سبجیکٹ اتنا برا ہے کہ شاید ہی کسی کا ہو۔ نہ صرف عام زندگی میں اس کی جا بجا مثالیں ملتی ہیں بلکہ محفل بھی اس سے بھری پڑی ہے۔ خوشی ہوئی آج رات کمپیوٹر پر بیٹھے بیٹھے مجھے یورپ دیکھنے کی ترقی مل گئی!
لائبریری آف کانگریس تو غالبا یو ایس اے میں ہے ؟ اور برٹش لائبریری پبلک لائبریری کے طور پر یورپ کی سب سے بڑی نہیں کیونکہ کم کولیکشن اسیسبل ہے؟ برمنگھم والی لائبریری "پبلک لائبریری" کے طور پر سب سے بڑی ہے یورپ میں۔۔۔