قسم قسم کے جانور کا گوشت

 
آخری تدوین:
نئے قسم کا گوشت تو نہیں لیکن سکاٹ لینڈ میں ہرن کئی بار کھایا اور وہ بالکل gamey نہ تھا۔

وہاں ناشتے میں haggis بھی خوب کھایا۔

واہ، مزے کی بات ہے! میں نے سنا تھا کہ ہرن کا گوشت تھوڑا سا مخصوص ذائقے والا (gamey) ہوتا ہے، لیکن یہ سن کر اچھا لگا کہ اسکاٹ لینڈ میں ایسا نہیں تھا۔ ہَیگس (Haggis) کا ذائقہ کیسا لگا؟ مجھے تو کبھی آزمانے کا موقع نہیں ملا۔

 
پچھلے ہفتے زندگی میں دوسری بار ٹرکی کا گوشت کھایا۔ بس گزارہ ہو گیا، پہلی بار تو کڑاہی بنا کر کوڑے میں ڈالی تھی ایسا بدذائقہ لگا تھا۔
ایسا ہوتا ہے میں نے ایک بار جھینگے کھایا کیا ہی مزیدار بنا ہوا تھا ۔ پر دوسری بار کھایا تو کھانے سے ہی توبہ کرلی ۔ پر یہ دو الگ الگ لوگوں نے بنایا تھا۔
 
پچھلے سال ایک بزنس ٹرپ کے سلسلے میں جرمنی جانا ہوا تو میزبانوں نے Goose کے گوشت کے لیے مشہور ایک ریسٹورنٹ پر ضیافت کا اہتمام کیا۔ ریسٹورنٹ کا اپنا ایک Goose کا فارم ہے۔ سلو بیکنگ پر رات بھر پکنے والی Goose کا گوشت بے حد لذیذ تھا۔
اِس کی تو تصویر دیکھنی چاھئیے جو پوری رات پکا ہو کیسا لگتا ہوگا۔ پکنے کے بعد !
 

عرفان سعید

محفلین
اِس کی تو تصویر دیکھنی چاھئیے جو پوری رات پکا ہو کیسا لگتا ہوگا۔ پکنے کے بعد !
تصویر تو نہیں لی۔ لیکن اس کے کافی قریب

 
Top