قسم قسم کے جانور کا گوشت

یہ لیں مقدس تصویر بھی لگا دی سارہ نے ۔ اگر اسی کو ٹڈی کہتے ہیں تو اسے میں دیکھا ہوا ہے ۔ بلکہ مجھے اسے دیکھ کے ایک اور بہت عجیب چیز یاد آ گئی ہے ابھی ۔
ٹڈی کا بھی میں نے سُنا ہے کہ لوگ کھاتے ہیں پر آج تک کسی کو کھاتے ہوئے نہیں دیکھا
 
دوست

محفلین
پچھلے ہفتے زندگی میں دوسری بار ٹرکی کا گوشت کھایا۔ بس گزارہ ہو گیا، پہلی بار تو کڑاہی بنا کر کوڑے میں ڈالی تھی ایسا بدذائقہ لگا تھا۔
 
زیک

مسافر
نئے قسم کا گوشت تو نہیں لیکن سکاٹ لینڈ میں ہرن کئی بار کھایا اور وہ بالکل gamey نہ تھا۔

وہاں ناشتے میں haggis بھی خوب کھایا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نئے قسم کا گوشت تو نہیں لیکن سکاٹ لینڈ میں ہرن کئی بار کھایا اور وہ بالکل gamey نہ تھا۔

وہاں ناشتے میں haggis بھی خوب کھایا۔
ابھی ابھی اس دھاگے کا عنوان اور زیک بھائی کے نام یکجا دکھائی دیئے تو بے اختیار ذہن میں آیا بلکہ زبان سے نکلا ۔
اف خدایا ۔۔
اب کیا کھا لیا
 
زیک

مسافر
چین کا چکر لگائیے گا، کہ وہاں ہر چوپایہ بلکہ ہر متحرک چیز کھائی جاتی ہے۔
زبردست! اچھا پکا ہوا ہو تو سب کچھ کھایا جا سکتا ہے

پچھلے دنوں یہیں ایک کورین ریستوران گئے جہاں خود سامنے چولہے پر گائے کے stomach، small intestine اور large intestine پکا کر کھائے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زبردست! اچھا پکا ہوا ہو تو سب کچھ کھایا جا سکتا ہے

پچھلے دنوں یہیں ایک کورین ریستوران گئے جہاں خود سامنے چولہے پر گائے کے stomach، small intestine اور large intestine پکا کر کھائے
ارے یار ۔وہاںں پر تو یہ ۔ چو۔ کی شرط بھی برائے نام ہی ہے ۔ شش پا بلکہ ھشت پا بھی شامل ہی سمجھیے اور ہاں شکر بجا لانا نہ بھولئے کہ ۔۔۔دو پا۔۔۔ کی باری نہیں آئی۔
اب ان کی تشریح نہ پوچھیے گا۔ پلیز۔
 
آپ چھپکلی کھانے والے ملک میں رہ کر بھی اتنا ڈر رہے ہیں!

جہاں تک دوپایوں کی بات ہے تو آسٹریلیا والے کینگرو کھاتے ہیں
 
گزشتہ برسوں میں میری ککنگ کچھ بہتر ہو گئی ہے۔ سب کچھ کا نام لیں کیا پکوانا ہے! !
مچھلی کی کلیجی کے کباب کھلا دیں ۔ ویسے میری موجودہ بے غم جھینگے کھانے پسند نہیں کرتی اور اسی وجہ سے نہ ہی پکانے تو میں نے پھر کڑاہی میں تیل ڈال کر خود ہی دس بارہ پھڑکا دیئے پرسوں پھر ان کے ساتھ روٹی میں پنیر ڈال کر گھگو بنا کر کھایا ۔ سوادآگیا ۔ ویسے کل تو کڑی چاول کھائے اور رات کو مرغی کے پکوڑے بنا کر روٹی میں پنیر کے ساتھ گھگو بنا کر کھائے وہ بھی ٹھیک تھا ۔ کل پھر تلے ہوئے جھینگوں کا موڈ ہے کھانے ہوں تو بتائیں
 
عرفان سعید

محفلین
پچھلے سال ایک بزنس ٹرپ کے سلسلے میں جرمنی جانا ہوا تو میزبانوں نے Goose کے گوشت کے لیے مشہور ایک ریسٹورنٹ پر ضیافت کا اہتمام کیا۔ ریسٹورنٹ کا اپنا ایک Goose کا فارم ہے۔ سلو بیکنگ پر رات بھر پکنے والی Goose کا گوشت بے حد لذیذ تھا۔
 
Top