نتائج تلاش

  1. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    چنگیری۔۔۔ یہ لفظ ر کے ساتھ ہے، اسے ز لگا کر چنگیز خان نہ بنیے۔۔۔ گرم روٹیوں کو صاف کپڑے میں لپیٹ کر چنگیری میں پیش کیا جاتا ہے۔۔۔ شہروں میں اس کی جگہ ہاٹ پاٹ نے لے لی۔۔۔ دیہاتوں میں اب بھی کسی نہ کسی حد تک رائج ہے!!!
  2. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    مدھانی۔۔۔ ٹھنڈے یخ دودھ میں لکڑی کی یہ مدھانی چلاتے تھے۔۔۔ اس سے مکھن دودھ کے اوپر آجاتا تھا۔۔۔ باقی جو پانی بچتا تھا اسے چھاچھ کہتے ہیں۔۔۔ لسی کی دوکانوں پر کہیں کہیں مدھانی نظر آجاتی ہے۔۔۔ بعض اوقات اس سے حلیم وغیرہ بھی گھوٹا جاتا ہے۔۔۔ شہروں میں تو پہلے ہی اس کا تصور عام نہ تھا اب تو...
  3. سید عمران

    انگریزی کتھا

    انگریزی مشکل ہے یہ تو مانا، پر اسے پڑھانا مشکل ترین ہے یہ کبھی نہ جانا تھا۔ واقفیت اس افتاد سے تب ہوئی جب بچوں کو انگریزی پڑھانی شروع کی۔ اہلیہ نے کہا بچوں کو انگریزی پڑھادیں۔ ہم نے کہا ہم اس کے اہل نہیں۔ زندگی میں ایک مرتبہ بچوں کو ٹیوشن پڑھائی تھی، انہوں نے جو دماغ کی دہی اور دہی کی لسی...
  4. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    سینی۔۔۔ اگرچہ ایسی عنقا تو نہ ہوئی، تاہم نام، دام اور کام بدل گئے۔۔۔ اب اسے ٹرے کے نام سے پکارا جاتا ہے اور کبھی ڈش کے نام سے۔۔۔ اصلی سینی دھات سے بنی ہوتی تھی۔۔۔ عوام میں تانبے کی اور بادشاہوں کے ہاں سونے چاندی کی رائج تھی۔۔۔ عموماً ہلکی پھلکی اشیائے خورد و نوش پیش کرنے کے لیے مستعمل تھی جسے...
  5. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    خاص دان۔۔۔ پان پر کتھا چونا لگا، تمباکو چھالیہ اور مطلوبہ لوازمات بھر ایک خاص انداز سے لپیٹا جاتا تھا جسے گلوری کہتے تھے۔۔۔ اسے انگریزی والی گلوری نہ سمجھ بیٹھیے گا ورنہ مار کھا جائیں گے۔۔۔ پان کی گلوریوں کو ایک خاص ظرف میں رکھ کر پیش کیا جاتا تھا جسے خاص دان کہتے تھے۔۔۔ اب نہ وہ خاص لوگ رہے نہ...
  6. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    لالٹین۔۔۔ مٹی کے تیل سے جلنی والی۔۔۔ رات کے اندھیروں میں کام آنے والی۔۔۔ طلباء اسی کی روشنی میں راتوں کو پڑھتے تھے۔۔۔ دستر خوان بچھا کر اسی کی روشنی میں رات کا کھانا کھایا جاتا تھا۔۔۔ اندھیری رات کو کوئی کام پڑتا تو اسی کے نور سے راہیں منور ہوتیں۔۔۔ جب سے بجلی بھری ہے تاروں کے انگ میں، لالٹین...
  7. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    سلفچی۔۔۔ مہمانوں کے ہاتھ دھلانے کے کام آتی تھی۔۔۔ اب نہ مہمان آتے ہیں نہ ان کے ہاتھ دھلانے کی نوبت آتی ہے۔۔۔ کوئی بھولا بھٹکا مہمان آ بھی جائے تو اس کے جلد جانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔۔۔ نتیجۃً اسے صابن کے بجائے کھانے سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں!!!
  8. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    نعمت خانہ۔۔۔ لکڑی کے فریم والی چھوٹی سی الماری جس میں جالیاں لگی ہوتی تھیں تاکہ ہوا کی آمد و رفت میں آسانی رہے۔۔۔ فریج عام ہونے سے قبل اس میں کھانے پینے کی اشیاء رکھی جاتی تھیں۔۔۔ اسی نسبت سے اسے نعمت خانہ اور ہوا دان بھی کہا جاتا تھا۔۔۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر دروازہ پر تالا لگایا جاتا تھا...
  9. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    برسوں پہلے اردو قاعدہ میں ص سے صراحی پڑھایا جاتا تھا۔۔۔ پھر صراحی نظر آنا بند ہوگئی، اب ص سے صندوق آنے لگا۔۔۔ صراحی بنانا نہایت آسان ہے، بس مٹکے کے اوپر پتلی لمبی گردن لگادیں اور صراحی تیار۔۔۔ مٹکے کی اس جدت طرازی کو سب سے زیادہ شعراء نے سراہا، اس کی وہ قدر دانی کی جو عام آدمی کے خواب و خیال...
  10. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اُگال دان۔۔۔ پان تھوکنے کے کام آتا تھا۔۔۔ کبھی مریض کے سرہانے بھی رکھ دیتے تھے تاکہ اسی میں قےکرے یا بلغم تھوکے۔۔۔ پھر جس کو سزا دینی مقصود ہوتی اس سے یہ دھلوایا جاتا تھا۔۔۔ اس عمل کے دوران اُگال دان کے ساتھ مجرم کی طبیعت بھی صاف ہوجاتی تھی!!!
  11. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    پاندان۔۔۔ نانی اماں اور دادی جان کی جان۔۔۔ اس میں موجود ڈبیاں کُلیاں کہلاتی تھیں۔۔۔ کبھی گھر والوں کی نگاہوں سے بچا کر کلیوں کے نیچے پیسے، ٹافی یا اسی نوع کی وہ اشیاء چھپا دی جاتی تھیں جو بچوں کی خواہشات نفس کو مہمیز دینے کے کام آسکتی ہوں۔۔۔ لیکن بچےہوں یا بڑے، شک ہونے کی صورت میں سیدھا اسی جگہ...
  12. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    سروتا۔۔۔ بالخصوص چھالیہ کاٹنے کا آلہ۔۔۔ کسی زمانہ میں اس کی اتنی اہمیت تھی کہ شادی بیاہ کے گانوں میں اس کا خصوصیت کے ساتھ ذکر ہوتا تھا۔۔۔ پیارے نندویا سروتا کہاں بھول آئے۔۔۔ اب یہاں پیارے نندویا کی کیا اہمیت تھی وہ اُس زمانہ کے لوگ جانیں۔۔۔ ہم کسی کا پردہ فاش نہیں کریں گے۔۔۔ سروتے کو گاہے...
  13. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اس لڑی کی تحریک کا محرک ظہیراحمدظہیر صاحب کا یہ مراسلہ بنا:
  14. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    آپ کے کہنے کے بعد، باوجود عدم ضعف بصارت ہمیں بھی یہ وہی نظر آنے لگا جو آپ کو آرہا تھا۔۔۔ یعنی پھن پھیلائے سانپ!!!
  15. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ ا ب پ ( حرف تہجی ) کی ترتیب سے اشعار

    رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو (ذوق)
  16. سید عمران

    اردو اشعار کی تشریحات

    اچھا سلسلہ ہے۔۔۔ محمد وارث بھائی کے فارسی اشعار کی طرح اردو اشعار کی تشریحات کا سلسلہ بھی جاری و ساری رہنا چاہیے!!!
  17. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    اس مراسلہ سے پہلے یہ آئیڈیا ذہن میں نہیں تھا!!!
  18. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    فکر نہ کریں آپ ضرور جی جان سے جی جائیں گے۔۔۔ ہمارے بال ڈیڑھ دو انچ سے زیادہ طویل نہیں!!!
  19. سید عمران

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    اگر چار ہوگئیں تو صدی پرانی اشیاء کی لڑی آپ کو کھولنا ہوگی!!!
Top