بہاولپور سے گھنٹہ ڈیڑھ کی مسافت پر احمد پور شرقیہ نامی چھوٹا سا قصبہ ہے۔ یہاں قدیم زمانہ کی ایک نہایت بوڑھی خاتون رہتی تھیں۔ یہ ابا کی نانی ہیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ دونوں ابا کے ماموں ہیں۔خاندان بھر میں دونوں بڑے ماموں، چھوٹے ماموں کے نام سے مشہور ہیں۔
عصر کا وقت ہوگا، سب بچے گھر کی چھت پر کھیل...