ابا جدہ سے آتے تو سارے رشتہ داروں سے ملنے جاتے۔بڑی پھوپھو کراچی نہ آتیں تو سب کو لے کر بہاولپور پہنچ جاتے۔ ہمارا بہاولپور کا سفر، شہر سے باہر زندگی کا پہلا سفرتھا۔ ہم ریل گاڑی پر مضمون پڑھ کر اس کے سحر میں گرفتار تھے۔ مجبوراً ٹرین کی سیٹیں بُک ہوگئیں۔ بوگی کا ایک پورشن ہمارا تھا۔ راستہ بھر...