نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر فوتِ وقت ہم بفشاں یک دو قطرہ اشک تا کے بہ فوتِ مطلبِ دنیا گریستن صائب تبریزی وقت (اور عمر) کے ضائع ہو جانے پر بھی ایک دو قطرے آنسو بہا، دنیا کی خواہشات اور آرزؤں کے ضائع ہونے اور پورا نہ ہونے پر رونا دھونا کب تک؟
  2. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بِک جاتے ہیں ہم آپ، متاعِ سخن کے ساتھ لیکن عیارِ طبعِ خریدار دیکھ کر غالب
  3. محمد وارث

    جوش نظم: تقاضائے سرد مہری

    جی ہاں بڑھاپے میں عشق ہو جائے تو پھر ایسا تو ہونا ہی تھا :)
  4. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    چھوٹے "پائین" اور "نکے کاکے" کی آخر سنی ہی گئی :)
  5. محمد وارث

    اسم تصغیر

    آپ کی بات درست ہے، ہتھ، ہاتھ کا مخفف ہے مصغر نہیں ہے۔ ہاتھ اور ہتھ کا مطلب ایک ہی ہے جب کہ مصغر کی صورت میں مطلب بدل جاتا ہے اور "چھوٹے" کے معنی دیتا ہے جیسے باغ سے اس کا مصغر باغیچہ یعنی چھوٹا باغ، اسی طرح کتاب سے کتابچہ، صندوق سے صندوقچی وغیرہ۔
  6. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم

    خوش آمدید وحید صاحب!
  7. محمد وارث

    تعارف ٰسلام و علیکم

    خوش آمدید خان صاحب!
  8. محمد وارث

    سری لنکا بمقابلہ انڈیا: ٹسٹ سیریز

    جی ہاں لگتا تو یہی ہے کہ "ہمارے ٹیسٹ" میچ میں سات سال کی قید بھی بنے گی۔ :)
  9. محمد وارث

    ایک گھریلو مکالمہ

    مقام - ایک گھر میں ناشتے کی میز وقت - صبح چھ بج کر 45 منٹ پس منظر - کچھ گھنٹوں کے بعد مُلک میں ایک اہم فیصلے کا اعلان "سُنو" "ہاں" "آج کیا فیصلہ آئے گا" "اللہ جانے" "کیا مطلب" "مطلب کیا؟ مجھے کیا علم۔" "کیوں؟ تمھیں کیوں علم نہیں؟" "بھئی مجھے کیسے علم ہو سکتا ہے، شاید ابھی تو اُن کو بھی علم نہیں...
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا کے بہ رنگِ طفل مزاجانِ روزگار بر بیش شاد بودن و بر کم گریستن ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدلؒ کب تک دنیا کے طفل مزاج لوگوں‌ کی طرح، زیادہ ملنے پر خوش ہونا اور کم پر رونا؟
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا غالب
  12. محمد وارث

    رقص ابرو

    ہمارے ہاں کی شاعری میں اسے "غمزہ" کہا جاتا ہے اور شُتر غمزے تو مشہور ہے ہی۔ بھارت ناٹیم یعنی جنوبی ہندوستانی کلاسیکی رقص میں بھی ابرو کے اشاروں کا خاص استعمال ہوتا ہے :)
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برو طوافِ دلے کُن کہ کعبۂ مخفی است کہ آں خلیل بنا کرد و ایں خدا خود ساخت جا اور دل کا طواف کر کہ دل ایک چُھپا ہوا کعبہ ہے کہ اُس (کعبہ) کی بنیاد تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رکھی تھی اور اِس( دل) کو خدا نے خود بنایا۔ (یہ شعر زیب النساء مخفی دختر اورنگ زیب عالمگیر سے منسوب دیکھا ہے لیکن مخفی...
  14. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالب جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو غالب
  15. محمد وارث

    ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

    میں نے آج تک صرف آٹو میٹک گاڑی چلائی ہے اور دوسری چلانی بھی نہیں آتی۔ سو عموما سٹیرنگ ویل پر 10بج کر 10 منٹ والی پوزیشن پر ہاتھ ہوتے ہیں۔ اکیلا ہوں تو پھر ایک ہاتھ یعنی بائیں سے سٹیرنگ کنڑول کرتا ہوں کہ دائیں ہاتھ میں سگریٹ ہوتا ہے۔ صبح اگر بچے اسکول سے لیٹ ہو رہے ہوں تو پھر "رَف" ڈرائیونگ بھی...
  16. محمد وارث

    مبارکباد محمد تابش صدیقی کو مبارکباد

    آپ کو بیٹے کی سالگرہ مبارک ہو جناب! :)
  17. محمد وارث

    سری لنکا بمقابلہ انڈیا: ٹسٹ سیریز

    "شری" تو مرد کے لیے "مسٹر" کے طور پر استعمال ہوتا ہے شاید یعنی شری فہد اشرف :)
  18. محمد وارث

    وزن کم کرنے میں مدد

    درست ہے لیکن یقین مانیے کہ اگر صبح 15 منٹ سائیکل چلا کر یعنی لگ بھگ 150 سے 250 کیلوریز جلا کر ناشتے میں دو پراٹھے وہ بھی انڈوں کے ساتھ یا آلو بھرے پراٹھے وغیرہ کھا لیے جائیں تو وزن بجائے کم ہونے کے مزید بڑھے گا :)
  19. محمد وارث

    وزن کم کرنے میں مدد

    کسی ستم ظریف نے فرمایا ہے کہ دنیا میں بہت سے الگ الگ نشے ہیں لیکن جیسا نشہ کاربو ہائیڈریٹس کا ہے ویسا کوئی نہیں اور یہ چھوٹتا بھی نہیں۔ ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی ڈیڑھ دو ارب آبادی اسی "نشے" پر زندہ ہے :)
Top