نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فنا تعلیمِ درسِ بے خودی ہوں اُس زمانے سے کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر غالب
  2. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ ملی نغمے

    ایک اور لگتا ہے ٹھیک جا کے نشانے پہ جس کا تیر ایسی کڑی کماں ہے محمد علی جناح کہنے کو ناتواں ہے محمد علی جناح :)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اے ز جاں خوشتر، بیا تا بر تو افشانم رواں نزدِ تو مُردن بہ از تو دُور و حیراں زیستن شیخ فخرالدین عراقیؒ اے جان سے بھی زیادہ عزیز، آ کہ تجھ پر میں‌ اپنی جان قربان کر دوں کہ تیرے نزدیک ہو کر مرنا اِس سے بہتر ہے کہ تجھ سے دُور رہ کر حیران و پریشان جیا جائے۔
  4. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تنگیِ دل کا گلہ کیا، یہ وہ کافر دل ہے کہ اگر تنگ نہ ہوتا تو پریشاں ہوتا غالب
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ ملی نغمے

    چاند میری زمیں، پھول میرا وطن میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن :)
  6. محمد وارث

    انگور اور اس کے فائدے

    ایک فائدہ یا خواہش ایک شاعر کی بھی حاضر ہے :) تاک را سیراب کن اے ابرِ نیساں در بہار قطرہ تا مے می تواند شد، چرا گوہر شود (رضی دانش مشہدی) اب ابرِ نیساں، بہار میں انگور کی بیل کو سیراب کر، کہ (تیرا) جو قطرہ شراب بن سکتا ہے وہ (سیپ کے منہ میں جا کر) گوہر کیوں بنے۔
  7. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    وہ کہتے ہیں بھیا کہ "گر حفظِ مراتب نہ کُنی زندیقی" سو حفظِ مراتب کچھ یوں ہیں: محبوب ماہ رُو، رقیب سیاہ رُو، مُحب سُرخ رُو، محبت خُوب رُو، شادی بد رُوح :)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    واقف ترا بہ تربتِ مجنوں‌ گذر فتاد صد شکر یافت چشمِ تو جائے گریستن واقف لاہوری (بٹالوی) واقف، اتفاق سے تیرا گذر مجنوں‌ کی قبر پر ہوا، صد شکر کہ تیری آنکھوں کو گریہ کرنے کی جگہ مل گئی۔
  9. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک غالب
  10. محمد وارث

    خیابانِ سی تیر میں واقع تہران کی 'خیابانِ غذا'

    اردو میں "فوڈ اسٹریٹ" رائج ہو چکا ہے لیکن "خیابانِ غذا" کتنا اچھا متبادل ہے۔
  11. محمد وارث

    عباس تابش دہکتے دن میں عجب لطف اُٹھایا کرتا تھا

    گو مجھے شفیق الرحمٰن کو پڑھے ربع صدی سے زاید عرصہ ہو چکا اور اب شاید دوبارہ پڑھوں بھی نہ سوائے "دجلہ" کے، لیکن اس فہرست کے کسی حاشیے کسی فُٹ نوٹ میں میرا نام بھی داخل کیا جا سکتا ہے :)
  12. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    جی ہاں تب آنکھیں صحیح تھیں مگر دماغ خراب تھا۔ ع- چھین لے مجھ سے حافظہ میرا :)
  13. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    کیسے دیکھیں بھئی، ہماری تو دوستی اور ریلیشن شپ والی آنکھیں ہی نکالی جا چکی ہیں، اللہ اللہ :)
  14. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اپنے اپنے "مسائلات" اپنے اپنے خیالات :) زور "لات" پر ہے :)
  15. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    یہ شاید ماڈرن لطیفہ ہو، ہمارے زمانے میں تو مشہور تھا کہ "کنوار پنے کی ایک دن کی زندگی شادی کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔" :)
  16. محمد وارث

    کمپارٹ کا مطلب؟

    کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ طالب علموں کے لیے "کم پارٹ" کا اردو ترجمہ "کم بخت" ہے! :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خندیدنِ دو کس بہم اینجا خوش است لیک از ما مپرس لذتِ تنہا گریستن خواجہ میر درد دہلوی یہاں دو لوگوں‌ کا مل جل کر ہنسنا بہت خوب ہے لیکن تنہا رونے کی لذت، بس ہم سے کچھ مت پُوچھ۔
  18. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کِیا فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے غالب
  19. محمد وارث

    جوش نظم: تقاضائے سرد مہری

    یہ نظم اور اس کا سیاق و سباق "یادوں کی برات" کے پہلے ایڈیشن میں بھی شامل ہے! یہ جوش کا عشق نہیں تھا بلکہ کسی کا عشق تھا جوش کے لیے :)
  20. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    بہت بے آبرو ہو کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ :)
Top